زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے آج حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمینٹ کے  ایگزیکٹو ہاسٹل بلاک اور ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھا


ہمیں تربیت میں قدرتی کھیتی کو بھی شامل کرنا ہوگا: جناب شیوراج سنگھ چوہان

یہ تربیت زراعت کی سمت اور حالت طے کرے گی: جناب  چوہان

مرکزی وزیر نے جھارکھنڈ میں اعلان کیا کہ حکومت تمام پجین پی خریدے گی تاکہ کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے

Posted On: 28 SEP 2024 6:26PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی  وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ کے  ایگزیکٹو ہاسٹل بلاک اور ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب چوہان نے سبھی کواس کا  یقین دلایا کہ وہ جلد ہی حیدرآباد آئیں گے اور سبھی سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم ناموں کے اختصارات سےکام لیتے ہیں جو اصل معنی کی غلط تشریح کرتے ہیں ہمیں ان اختصارات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کہ ایم اے این اے جی ای جس کا مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔ ہمیں ایسے الفاظ استعمال کرنا  چاہییں کہ جن سے  کچھ مفہوم سمجھ میں آئے۔

جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کا عزم یہ ہے کہ کسانوں کی آمدنی کیسے بڑھائی جائے اور ساتھ ہی ہماری غذائی تحفظ کو کس طرح  مضبوط کیا جائے۔ ایک سو 40 کروڑ آبادی کو وافر مقدار میں اناج، پھل اور  سبزیاں ملنی چاہئیں۔ ہمیں اپنی ضروریات خود پوری کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایک طرف روزی روٹی کو اور  دوسری طرف غذائی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمیں تربیت، تحقیق، مشاورت، کئی اسکیموں کو نافذ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ہمیں کاشتکاری کو متنوع بنانا ہےاور اس کے معیار میں اضافہ  کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  ایک کام قدرتی کاشتکاری  کو فروغ دینا ہے۔ کھادوں کے مضر اثرات دنیا کے سامنے ہیں۔ مٹی کی کوالٹی گھٹ  رہی ہے اور انسانوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہمیں تربیت میں بھی قدرتی کاشتکاری کو شامل کرنا ہوگا۔

جناب چوہان نے مزید کہا کہ ہم توسیعی کارکنوں، زرعی سائنسدانوں، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ایف پی اوز، بے روزگار نوجوانوں اور  ان پٹ ڈیلرز کو تربیت دیتے ہیں۔ یہاں تقرریوں کی شرح حوصلہ افزا ہے۔ آج زرعی اسٹارٹ اپس کی تربیت  بہت ضروری ہے۔ ہمیں توسیع کے اپنے بنیادی کام کے ہر پہلو پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمارے تربیتی ماڈیولز اور کورسز نہ صرف روایتی ہونے چاہئیں بلکہ یہ  آج کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بھی ہونا چاہئیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی تحقیق ہوتی ہے تو ہمیں تربیتی نصاب میں اس کا اندازہ لگا کر آنے والے سالوں میں اس تربیت کے بارے میں سوچنا چاہئے جس کی ہمیں ضرورت ہوگی۔ ہمیں تربیت کی تفصیلی اور پیشگی منصوبہ بندی بھی کرنی چاہیے۔ اس عظیم الشان عمارت میں ماحول دوست عمارت کا تصور موجود ہے۔ لیکن یہ عمارت صرف ایک جسم ہے، تربیت اس کی روح ہوگی  جو اس عمارت میں دی جائے گی۔ تربیت زراعت کی سمت اور حالت کا تعین کرے گی۔ آپ اس پر خصوصی توجہ دیں گے۔

جناب چوہان نے کہا کہ آج وہ  وجھارکھنڈ کے پالامو کے ڈالتون گنج میں موجود  ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ پِیجن پی  کے لیے اچھا علاقہ ہے اور بہتر قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پِیجن پی کی کاشت میں کمی آئی ہے۔ اس زمین پر پِیجن پی، چنے، مسور اور دالوں کی کاشت کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پِیجن پی خریدیں گے، تاکہ کسانوں کو حوصلہ ملے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ٹیم یہاں آ سکتی ہے، ہم اس بات کا مطالعہ کر سکتے ہیں کہ پیداوار کیسے بڑھائی جائے اور  بہتر بیج کیسے بنایا جائے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ کل وہ نیترہاٹ میں تھے جہاں  ناشپاتی اور آلو  کی کاشت کی جاتی ہے۔ جناب چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پر کام کرنے کی کوشش کریں کہ یہاں بہتر پیداوار کس طرح ہوسکتی ہے، اچھے پودے کیسے مل سکتے ہیں اور کاشتکاری کے طریقے کس طرح بہتر  ہو سکتے ہیں۔

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-597


(Release ID: 2059948) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu