سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت مہوتسو پارک کے لیے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے وژن کی تشکیل  : ناگپور کے رنگ روڈ کے قریب پرندوں کی رہائش اور تفریحی جگہ کا قیام


جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے ناگپور میں آکسیجن برڈ پارک کا افتتاح کیا

ماحول دوست پارک میں 8.23 ​​ہیکٹر زمین میں پرندوں کی رہائش اور تفریحی جگہ ​​ دونوں کا انتظام ہے، جس میں سے  2.5  ہیکٹر  سماجی جنگل بانی کے لیے مختص ہے

برڈ پارک میں پرندوں کو راغب کرنے اور ماحولیات کو بڑھانے کے لیے نایاب درخت، کمل کا تالاب، ریڈ بیڈ(سرکنڈہ)، بانس کا باغ اور تاڑ کی شجر کاری شامل ہوگی

Posted On: 28 SEP 2024 4:59PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مہاراشٹر کے ناگپور میں ناگپور-حیدرآباد نیشنل ہائی وے-44 کے ساتھ آکسیجن برڈ پارک (امرت مہوتسو پارک) کا افتتاح کیا۔

آکسیجن برڈ پارک (امرت مہوتسو پارک) ایک ماحولیاتی پہل ہے جسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے ناگپور-حیدرآباد نیشنل ہائی وے-44 کے ساتھ جمتھا کے قریب تیار کیا ہے۔ 8.23 ہیکٹر کے کل رقبے پر محیط،  جس میں 2.5 ہیکٹر سماجی جنگل بانی کے لیے وقف ہے، اس پارک کو پرندوں کے قدرتی مسکن کے طور پر اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے تفریحی جگہ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ، جو ماحولیاتی پائیداری اور تفریحی سہولیات کو مربوط کرتا ہے، مارچ 2023 میں 14.31 کروڑ روپے کی ترقیاتی لاگت کے ساتھ باضابطہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001204G.jpg

پارک کا خیال بنیادی طور پر  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی ایک تجویز سے آیا ہے جو انہوں نے  ناگپور کے آر او کو دیا تھا  تاکہ   این ایچ اے آئی کی زمین پر ایک امرت مہوتسو پارک تیار کریں  تاکہ وسطی ہندوستان کے اس حصے میں پائے جانے والے پرندوں کی اقسام کا مشاہدہ کیا جا سکے اور ساتھ ہی شہریوں کی تفریح ​​بھی ہو سکے۔ اس کا وژن  پرندوں کی وسیع اقسام کے لیے ایک محفوظ اور قدرتی رہائش گاہ فراہم کرنے کے لیے ایک سبز جگہ قائم کرنا تھا۔ قدرتی ماحولیاتی نظام کی نقل کرنے کے لیے بنائے گئے ماحول میں واقع، اس پارک کا مقصد دونوں مقامی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی آبادی کو محفوظ کرنا ہے۔ اس اقدام کو ناگپور شہر کے ارد گرد چار لین والے اپنے آپ میں مکمل  رِنگ روڈ تیار کرنے کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں ایک اضافی کام کے طور پر شامل کیا گیا ہے، یہ پارک جمتھا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کلوور لیف چوراہے پر واقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IYC1.jpg

پس منظر

پارک کی ماحولیاتی خصوصیات:

برڈ پارک میں تحفظ اور ماحولیاتی اضافہ کے مقصد سے کئی الگ الگ علاقے ہوں گے۔

نایاب اور خطرے سے دوچار درختوں کا علاقہ: یہ حصہ وسطی ہندوستان میں رہنے والے نایاب اور خطرے سے دوچار درختوں کی انواع کی نمائش اور تحفظ کرے گا۔ نسل کی ذیلی اقسام  میں  معدوم ہونے  کے خطرے سے دو چار   انڈین بیل، گوند کارایا اور جنگل کے پیلے رنگ کے  فلیم شامل ہیں۔

کمل/نرگس  پیڈ تالاب: یہ تالاب مختلف کمل اور آبی نرگسوں  کا گھر ہو گا، جو آبی پرندوں کے لیے رہائش فراہم کرے گا اور زیر زمین پانی کو ری چارج کرے گا۔ یہ بڑھتی ہوئی نمی کے ساتھ ایک مائیکرو ہیبی ٹیٹ (چھوٹا مسکن) بھی بنائے گا۔ چونکہ پانی کا حصہ گہرا ہے اس میں مقامی  اور نقل مکانی کرنے والی   دونوں بطخوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ نقل مکانی کرنے والی  بطخیں دونوں غوطہ خور اور سطح آب پر رہنے والی  بطخیں ہیں جیسے پوچارڈ اور ڈیبلنگ بطخیں۔

سرکنڈہ  بیڈ: تالاب کے پیچھے واقع یہ سرکنڈہ بیڈ  پرندوں کے لیے ایک مثالی مسکن فراہم کرے گا جیسے کہ مرغابیاں، آبی مرغیاں اور سرکنڈہ پھدکیاں، خاص طور پر نقل مکانی  کے دوران۔

بانس کا باغ: یہ علاقہ مقامی ہندوستانی بانس کی اقسام کو پیش کرے گا۔ بانس دھول اور شور کی آلودگی کو کم کرنے، گاڑیوں کے اخراج کو جذب کرنے اور اپنے پتوں کے کوڑے کے ذریعے مٹی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

شجر کاری کا علاقہ: 6-ہیکٹر پارک سے آگے بڑھتے ہوئے، اس علاقے میں مقامی درختوں کی اقسام اور جھاڑیاں شامل ہوں گی۔ یہ جنگلی حیات کو اپنی طرف متوجہ کرے گا، شور اور دھول کو کم کرے گا، اور قدرتی جنگل کے حالات کی نقل کرتے ہوئے ہوا کے معیار کو بہتر بنائے گا۔

تاڑ کی شجر کاری: جھیل کے پیچھے، مقامی ہندوستانی تاڑ جیسے فینکس ڈیٹ پام اور ٹوڈی تاڑ لگائے جائیں گے۔ یہ تاڑ پرندوں کی مختلف اقسام  اور چھوٹے ممالیہ جانوروں کے لیے گھونسلے بنانے کی جگہیں پیش کریں گے، اور نشاف اور ویور پرندوں کی اقسام   کی مدد کریں گے۔

پرندوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا: پارک کے پودوں میں مختلف قسم کے درخت، سرکنڈے، آبی پودے، جھاڑیاں اور جھاڑ شامل ہیں جنہیں خاص طور پر مقامی جنگلی حیات کی حمایت اور حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ قابل ذکر انواع میں نیم، انڈین کورل ٹری، آبی نرگسیں، کمل ، جنگلی جاسمین اور کرونڈا شامل ہیں۔

وزیٹر انفراسٹرکچر

یہ پارک متعدد سہولیات پیش کرتا ہے جس میں ٹکٹ کاؤنٹر، فوڈ کورٹ، جدید بیت الخلاء، داخلی راستے، جاگنگ/سائیکلنگ ٹریک،ایک بلند  چبوترے کے ساتھ ایک ایمفی تھیٹر، واچ ٹاورز اور کاسٹ آئرن بینچز شامل ہیں۔ زمین کی تزئین میں توسیع شدہ لان، سبز پاکیٹس، اور آبپاشی کا نظام  شامل ہے۔ یوٹیلیٹیز اچھی طرح سے مربوط ہیں، بشمول 200 کے وی اے ٹرانسفارمر اور اضافی بورویل۔

آکسیجن برڈ پارک کی خصوصیات

خصوصیت

تفصیلات

فوڈ کورٹ

مختلف قسم کے کھانے کے اختیارات پیش کرنے والا 1 عدد نامزد علاقہ

بیت الخلاء

زائرین کے لیے سہولت کے مقام پر  واقع بیت الخلاء

چلنے کے راستے

آرام سے چلنے کے لیے اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے راستے

جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریکس

جاگنگ اور سائیکلنگ کے لیے کلی طور پر وقف  ٹریک

واچ ٹاورز

پارک کے خوبصورت نظاروں کے لیے 2 عدد  ایلیویٹڈ ٹاورز

ایمفی تھیٹر پلیٹ فارمز

چھوٹے اجتماعات یا پرفارمنس کے لیے ڈیزائن کردہ 1 عدد خالی جگہیں۔

بچوں کے کھیلنے  کا علاقہ

بچوں کے کھیلنے اور دریافت کرنے کے لیے مخصوص جگہ

قدرتی طور پر بننے والا تالاب

قدرتی زمین کی تزئین کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے گھل مل جانے والا قدرتی تالاب

آرکیٹیکچرل داخلی دروازہ

حیرت انگیز فن تعمیر کے ساتھ جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیا گیا داخلی دروازہ

زمین کی تزئین کا ماحول

پارک کی بصری اپیل کو بڑھانے کے لیے زمین کی تزئین کا سوچ سمجھ کر بنایا گیا منصوبہ

گھنے پودوں کی نشوونما

2 ہیکٹر  رقبہ آکسیجن پیدا کرنے والے درختوں کے لیے وقف ہے۔

واٹر ریچارج گڑھے

پانی کے انتظام اور زمینی پانی کے ریچارج کے لیے 30 گڑھے

پائیداری کے اقدامات

پارک میں شمسی توانائی کو سولر پینلز کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، جو روشنی، پانی کی خصوصیات اور دیگر سہولیات کو سہارا دیتے ہیں۔ یہ نقطہ نظر توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کو کم کرتا ہے اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیتا ہے۔

ماحولیاتی فوکس

پارک کا ایک بنیادی عنصر پائیداری پر اس کا زور ہے، جسے اس کی "آکسیجن پارک" خصوصیت سے نمایاں کیا گیا ہے۔ تیزی سے بڑھنے والے، آکسیجن پیدا کرنے والے درخت لگانے کا مقصد فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنا اور صحت بخش  ماحول کو فروغ دینا ہے۔ ناگپور کا سماجی جنگل بانی  ڈویژن ان سبز جگہوں کی ترقی اور دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اس تقریب میں ایم پی جناب  شیام کمار باروے ، ایم ایل اے جناب ٹیک چند ساورکر، ایم ایل اے جناب آشیش جیسوال، جناب وکاس کمبھارے، جناب سدھاکر کوہالے اور  ایم او آر ٹی ایچ  کے سکریٹری  جناب انوراگ جین،   اور وزارت اور این ایچ اے آئی  کے سینئر افسران  شریک تھے۔

*****

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.594


(Release ID: 2059907) Visitor Counter : 29