کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے تھمپو میں ہندوستان-بھوٹان کامرس سکریٹری سطح کی میٹنگ کی شریک صدارت کی

Posted On: 27 SEP 2024 6:45PM by PIB Delhi

کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال اور کنگڈم آف بھوٹان میں ایم او آئی سی ای کے سکریٹری  عزت مآب داشوتاشی وینگمو نے بھارت- بھوٹان  کامرس سکریٹری سطح کی  میٹنگ(سی ایس ایل ایم) کی آج تھمپو میں شریک صدارت کی اور سرحد پار اور رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا جس میں جے گاؤں - فوینتشولنگ میں ایک مربوط چیک پوسٹ کا قیام اور کوکراجھار گیلپھو  اور بنارہاٹ- سمستے کے درمیان ریل روابط شامل ہیں۔حکومت ہند کے کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال  نے 27اور 28 ستمبر 2024  میں بھوٹان  کا دوروزہ سرکاری دورہ کیا۔

سی ایس ایل ایم کے دوران ہوئے اہم تبادلہ خیال اس طرح ہیں:

(i) سرحد پار تجارت اور رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے جس میں جے گاؤں-فوینتشولنگ میں ایک مربوط چیک پوسٹ کا قیام اور کوکراجھار-گیلیپھو اور بنارہاٹ-سمتسے کے درمیان ریل روابط شامل ہیں۔

(ii) بھوٹان سے ہندوستان میں اریکا نٹ کی درآمد کے اضافی راستوں کے طور پر ایل سی ایس  ہٹیسر اور ایل سی ایس  درنگا کی اطلاع؛

(iii) بھوٹان سے ہندوستان میں اشیائے خوردونوش کی درآمد کے لیے اضافی پوائنٹ آف انٹری کے طور پر ایل سی ایس  درنگا کی اطلاع؛

(iv) حکومت ہند نے ضروری بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے بعد سمرنگ میں ایل سی ایس  کو مطلع کرنے پر اتفاق کیا؛

(v) بھوٹان سے ہندوستان میں اسکریپ کی درآمد کے لیے ایل سی ایس  جےگاؤں کے نوٹیفکیشن پر غورخوض؛

(vi) بھارت بھوٹان سرحد کے ساتھ سرحدی ہاٹ کا قیام؛

(vii) کاروباری افراد کی نقل و حرکت کی سہولت؛

(viii) بھوٹان سے ہندوستان کو پتھروں کی درآمد پر غور؛

(ix) بھوٹان سے ہندوستان کو درآمد کرنے کے لیے لکڑی کی تین اضافی اقسام کو شامل کرنا؛

(x) ایل سی ایس درنگا میں فائٹو قرنطینہ معائنہ خدمات (پی کیو آئی ایس) کے لیے اہلکاروں کی تعیناتی؛

(xi) بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف ڈی اے) کے ذریعہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعہ استعمال کئے گئے سرکاری کنٹرول کو تسلیم کرنے کے لئے معاہدے کی ابتدائی کارروائی، جس پر مارچ 2024 میں دستخط ہوئے تھے۔

(xii) بھوٹان کو کھاد کی سپلائی کے لیے نیشنل سیڈ سنٹر، بھوٹان اور برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ، انڈیا کے درمیان معاہدے کو تیز کرنا شامل ہے۔

 

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس میں سرحد پار انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے، رابطوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت، کامرس، کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری میں پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔ انہوں نے بھارت سے بھوٹان کو پیٹرولیم، تیل، چکنا کرنے والے مادوں (پی اوایل) اور متعلقہ مصنوعات کی عام فراہمی سے متعلق دو طرفہ مفاہمت نامے پر حال ہی میں دستخط کیے؛ بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف ڈی اے) کے ذریعہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعہ استعمال کردہ سرکاری کنٹرول کو تسلیم کرنے کا معاہدہ؛ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ریل روابط کے قیام کے بارے میں مفاہمت نامے کے متن کو حتمی شکل دینابھی شامل تھا۔

دونوں فریقوں نے بھوٹان سے ضروری اشیاء بشمول آلو، گندم، چینی، نان باسمتی چاول، کھاد، کوئلہ کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے، رابطوں کو فروغ دینے اور سامان، خدمات اور لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے ہندوستان میں اگلی سی ایس ایل ایم کو باہمی طور پر مناسب تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ کامرس سکریٹری کا بھوٹان کا دورہ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان باقاعدہ تبادلوں کی اچھی طرح سے قائم روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے موجودہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے۔

 

 

***********

 

ش ح۔ا م -

 (U:566)


(Release ID: 2059659) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil