نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
بین الاقوامی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پروگرام (آئی این- ایس ٹی ای پی) کے شرکاء کے ساتھ بات چیت میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن (اقتباسات)
Posted On:
27 SEP 2024 4:50PM by PIB Delhi
معزز شرکاء،
اس افتتاحی بین الاقوامی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پروگرام (آئی این - ایس ٹی ای پی)، جو اسٹریٹجک اہمیت کے معاملات میں بین الاقوامی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے، میں آپ سب کے درمیان ہونا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ اس میدان کا ماحول ہر منٹ میں تبدیل ہو رہا ہے، تکنیکی ترقی کی وجہ سے بالکل مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس سے آپ کو ایک موقع ملے گا۔ اگر ہم ساخت کو دیکھیں تو 21 ممالک کے 27 بین الاقوامی مندوبین اور 11 سینئر ہندوستانی فوجی اور سول افسران پر مشتمل افراد کا اجتماع ہے۔ آپ کی یہاں موجودگی عالمی امن، سلامتی اور استحکام ، جو انسانیت اور کرۂ ارض کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔
امن اور ہم آہنگی کے بارے میں سوچ معقول انسانیت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ عالمی امن پائیدار ترقی کی ضمانت ہے اور بقاء کا واحد راستہ ہے۔ امن کے پیامبر، عدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کی سرزمین پر ہونے والا یہ اجتماع بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
آپ مجھ سے زیادہ باخبر ہیں۔ طاقت ہونے پر ہی امن کوبہتر طریقے سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ یہ قومی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔ جغرافیائی سیاسی تشکیلات اور ہنگامہ آرائی نے سیکورٹی کے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی پیدا کی ہے۔
کمانڈنٹ نے مختصراً موجودہ منظر نامے اور ان خطرات کی طرف اشارہ کیا جو بڑھ رہے ہیں۔ ایسی باتیں جو کچھ سال پہلے تصور سے باہر تھیں۔ ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ اگلے لمحے کیا ہوسکتا ہے۔
کثیر جہتی مصروفیات نتیجے کے طور پر اس ڈومین میں پیرا ڈائم تبدیلی کے پیش نظر قومی سلامتی کے ایک لازمی پہلو کے طور پر ابھری ہیں۔ ممالک پہلے روایتی طور پر اور اپنے طور پر سلامتی کے مسائل سے نمٹ سکتے تھے لیکن اب مختلف وجوہات، کنیکٹیویٹی، جدید ترین ٹیکنالوجیز کی وجہ سے زبردست تبدیلی واقع ہوئی ہے اور روایتی طریقہ جنگ پیچھے جاچکا ہے۔
آئی این – ایس ٹی ای پی مختلف پس منظر کے حامل ڈومین ماہرین کے خیالات کے امتزاج کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ سلامتی سے متعلق پہلوؤں اور وسیع افق میں تیزی سے ابھرتی ہوئی تبدیلیوں اور چیلنجوں کے بارے میں تازہ معلومات کے لیے کھلے اور تعمیری مکالمے کا موقع ہے۔ یہ اختراع کرنے، مفروضوں کو چیلنج کرنے اور جامع حل تک پہنچنے کا موقع ہے۔
اس بحث میں یہ اقدام اہم ہے۔ اسی طرح بھارت بھی ہے، جو انسانیت کا چھٹا حصہ ہے، اور سب سے زیادہ فعال اور سب سے بڑی جمہوریت کا ملک ہے، جس کا ٹریک ریکارڈ ہمیشہ عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے شاندار رہاہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ عالمی تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے دنیا کے سامنے ہندوستان کے ٹریک ریکارڈ پر زور دیا کہ یہ ملک کبھی بھی توسیع پسندی پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ لیکن ہمارے پاس اس وقت دنیا میں ایسے ممالک ہیں جو توسیع پسندی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے پاس ان بنیادوں پر غور وخوض کرنے کے لئے کافی مواقع ہوں گے، جو ورچوئل طور پر نوشتہ دیوار ہیں۔
آئی این – ایس ٹی ای پی قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ، وزارت خارجہ اور ہندوستان کی وزارت دفاع کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
میں نیشنل ڈیفنس کالج اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،جو پالیسی کا ایک عظیم تھنک ٹینک ہےجو بہت آگے کی طرف دیکھ رہا ہے اور جس میں اس پروگرام کی تیاری میں انمول تعاون کے لیے عظیم صلاحیتیں موجودہیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس میں آپ کو مباحثوں، سیمینارز، اور انٹرایکٹو سیشنز میں مصرورف ہونے کا موقع ملے گا ،جس میں جغرافیائی سیاست اور سیکورٹی چیلنجز سے لے کر سفارتی مذاکرات اور تنازعات کے حل کی حکمت عملیوں تک مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
مسئلے کے حل کے بارے میں بات چیت اس وقت اہم ہو جاتی ہے، جب بے تکلفی سے دوسرے نقطہ نظر پر بھی غور کرنے کی گنجائش ہو۔ عالمی سطح پر اس بات کو خاص طور پر محسوس کیا گیا ہے کہ دنیا کو اس وقت جس بحران کا سامنا ہے۔ اس میں سخت نقطہ نظر اپنایا گیا ہے اور لچک کے مظاہرے کا فقدان ہے۔
ان تمام شعبوں میں، جو تنازعات کے حل کے لیے اہم ہیں، جو کہ امن کے قیام کے لیے اہم ہیں، تازہ ہوا، تازی اختراع اور تازہ اسٹریٹجک ارتقاء کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس اہم پہلو پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔
دوستو، جب ہم علم کے تبادلے اور تعاون کے اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں، آج کے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر غور کرنا ضروری ہو جا تاہے۔
مجھے لگتا ہے کہ اس کمرے میں کسی نے بھی اس حالت کا تصور نہیں کیا تھا، جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے کبھی اس کا خواب نہیں دیکھا۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں ہیں جو اچانک ہمارے سامنے ریڈار پر نمودار ہو گئی ہے۔
دنیا کو آج بے مثال چیلنجز، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، آگ، گلیشیئرز کی پیداوار، اور دہشت گردی، سائبر خطرات، سائبر کرائمز اور عالمی نظام میں خلل کا سامنا ہے اور زیادہ خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ اچانک یا عارضی نہیں ہیں۔
وہ طاقت حاصل کرنے کے تعاقب کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں یا خلل اندازی کی پالیسی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہمارے سود مند ہے۔
اس عمل میں، معلومات کا ارتقاء پذیر منظرنامہ، خاص طور پر سوشل میڈیا، بیانیہ اور تعاملات کو نئی شکل دے کر ان مسائل کو مرکب بنا تا ہے۔ نقصان دہ محرکات کے ساتھ مذموم ڈیزائن جدید ترین ٹیکنالوجی کے فوری استعمال کو ضروری بنا دیتا ہے۔ آپ کو یقینی طور پر کسی ایسے بیانیے کو بے اثر کرنے کے لیے مشین لرننگ جیسی کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے جس کی کوئی حقیقت پر مبنی بنیادیں نہ ہوں، لیکن یہ جذباتی لہریں پیدا کر سکتی ہے اور لوگوں کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اور ایک مختلف قسم کا ماحولیاتی نظام تشکیل دے سکتی ہے جو پورے معاشرے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
ایک ایسے دور میں جس کی خصوصیات تیز رفتار تکنیکی ترقیات، ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی مناظر، اور بے مثال عالمی باہمی ربط ہیں، عالمی برادری ان بے شمار پیچیدہ مسائل سے نبرد آزما ہے۔ جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی وغیرہ ہماری بقاء کے لئے چیلنجز ہیں۔
اس تناظر میں، مشترکہ عمل اور اجتماعی حل کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
آئی این – ایس ٹی ای پی ہماری کثیر الجہتی تعاون اور مکالمے کے ساتھ مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو مؤثر پالیسی سازی اور تنازعہ کے حل کی بنیاد ہے۔ ممالک کے لیے اکٹھے ہونے اور معنی خیز مکالمے میں مشغول ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ وقت کم ہو رہا ہے، حالات روز بروز خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک کہاوت ہے، اگر آپ غلط راستے پر ہیں تو جتنا زیادہ وقت یوٹرن لینے میں لگے گا، اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔ یہ عالمی یوٹرن کا وقت ہے، امن، ہم آہنگی، سیارے کے تحفظ، اور پائیدار ترقی کے لیے یوٹرن تاکہ سب کی خوشی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ہمارے عظیم رہنما مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ اس سیارے میں ہر کسی کی ضرورت کے لیے سب کچھ موجود ہے، لیکن لالچ کے لیے نہیں۔ اس وقت ہم اپنی لالچ کے زیر اثر ہیں۔ بے خوف استحصال اور قدرتی وسائل کا ایسا استحصال ہو رہا ہے کہ یہ سمجھنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی کہ یہ میرے ملک میں نہیں، کسی اور ملک میں ہو سکتا ہے، حالانکہ ہمیں ایک اکائی کے طور پر سوچنا چاہیے - وسودھیوا کٹم بکم (ایک خاندان، ایک مستقبل)۔ اس لیے یہ وقت یا موقع تنہائی میں سوچنے کا نہیں ہے۔ ہم رسد کے نظام میں خلل ڈالیں گے، اور خوراک کی حفاظت کے نقطہ نظر سے بھی، دوسرے مقامات پر آبادی پر خطرناک منفی اثر ڈالیں گے۔
اس پروگرام کے شرکاء مختلف پس منظر، تجربات اور نقطہ نظر کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتے ہیں، جو ہماری عالمی کمیونٹی کی دولت مند تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ اس وسیع پیمانے پر نمائندگی کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے، جو بین الاقوامی تعاون اور تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مجھے شرکت کرنے والے ممالک کی تنوع کو سراہنے کے لیے ایک لمحہ نکالنے کی اجازت دیں: ارجنٹینا، آرمینیا، بوٹسوانا، برازیل، چلی، گیانا، انڈونیشیا، عراق، ملائیشیا، مالدیپ، موریس، میانمار، نیپال، نائیجیریا، عمان، سری لنکا، تاجکستان، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، یوگنڈا، ویتنام اور بھارت۔
ان میں سے ہر ایک قوم اپنے ساتھ ایک منفرد نقطہ نظر، ثقافت، اور چیلنجز کا مجموعہ لاتی ہے، اور یہی ‘آئی این – ایس ٹی ای پی’ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ہے کہ ہم دوستی اور تعاون کے ایسے تعلقات قائم کر سکتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتے ہیں۔
ہر قوم اپنے لوگوں کے لیے امن، سلامتی اور ترقی کی خواہاں ہے۔ امن اور سلامتی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، اور یہ ترقی کے لیے بھی لازمی ہیں۔
اگر امن نازک ہے اور سلامتی کمزور ہے، تو کسی قوم کے انسانی وسائل ایک بہت چیلنجنگ ماحول میں پاتے ہیں۔ یہ بلند نظریں نہیں ہیں، بلکہ یہ بنیادی ضروریات ہیں۔ میں کہوں گا کہ یہ وہ کم از کم ضروریات ہیں جن پر ہم اپنی خوشحالی کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہی وہ بنیادیں ہیں جن پر معاشرے تعمیر کیے جاتے ہیں۔
جو ہم دیکھ رہے ہیں، موجودہ منظرنامہ پریشان کن حد تک خطرناک ہے۔ آج کی دنیا عدم استحکام، غیر یقینی صورتحال، پیچیدگی، اور ابہام کی خصوصیات سے بھری ہوئی ہے، اور اس صورت حال میں امن اور ہم آہنگی کی ان خواہشات کو حاصل کرنا پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
لیکن اس کے لیے انسانی ذہانت کی ضرورت ہے کہ چیلنجز سے خوفزدہ نہ ہو۔ انسانی روح، انسانی زندگی کی حقیقت، سب سے مشکل حالات میں بقا ہے۔
تاہم، آج کی دنیا جو عدم استحکام، غیر یقینی صورتحال، پیچیدگی، اور ابہام کی خصوصیات سے بھری ہوئی ہے، میں ان خواہشات کو حاصل کرنا پہلے سے زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔
یہ موجودہ ماحول ہمیں ایسے چیلنجز فراہم کرتا ہے جو کئی جہتوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، جو جامع اور ہم آہنگ جوابات کی ضرورت رکھتے ہیں۔
اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ ہم ان پیچیدگیوں کا تجزیہ کریں اور ایسی حکمت عملی تیار کریں جو بدلتی ہوئی صورت حال کے مطابق ڈھل سکیں جبکہ اپنے بنیادی اقدار اور تہذیبی روایات کے مطابق رہیں۔
اس کے لیے روایتی طرزِ فکر سے ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اپنے وسائل، مہارتوں، اور تجربات کو یکجا کر کے، ہم مشترکہ چالاکیوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ عام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے اور مشترکہ مواقع کو سیزکیا جاسکے یا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
بھارت، اپنی دولت مند ثقافتی ورثے اور تہذیبی روایات کے ساتھ، طویل عرصے سے ‘‘وسودھیوا کٹنبکم’’کے اصول کو اپناتا آیا ہے ۔یہ عقیدہ کہ دنیا ایک خاندان ہے۔
یہ رہنما فلسفہ عالمی کمیونٹی نے بھارت کی ایک سالہ ‘جی 20’ کی صدارت کے دوران دیکھا، جس نے واقعی بھارت کے کردار کو عالمی جنوبی ممالک کی آواز کے طور پر قائم کیا۔ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا یہ ایک بصیرت افروز اقدام تھا کہ عالمی جنوبی ممالک کو مرکزی حیثیت دی جائے۔
افریقی یونین کو جی 20کا رکن بنایا گیا، جبکہ یورپی یونین پہلے ہی وہاں موجود تھی۔ میں آپ کو ایک چیز سوچنے کو کہتا ہوں، یورپی یونین کے ممالک کے ساخت کو دیکھیں اور افریقی یونین کے ممالک کی ساخت کو دیکھیں۔اگر آپ تاریخی نقطہ نظر سے دیکھیں تو آپ فرق محسوس کریں گے۔
وزیر اعظم اس ملک کے قدیم اصول پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا ایک ہے۔ یہ اصول بھارت کے بین الاقوامی تعلقات کے طریقہ کار کو اجاگر کرتا ہے، جو تعاون، شمولیت، اور باہمی احترام پر زور دیتا ہے۔ بھارت یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کی خوشحالی اور مقدر دوسرے ممالک کی فلاح و بہبود سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ۔
اس طرح، بھارت امن، استحکام، اور خوشحالی کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
اپنے مفادات اور اقدار کو ہم آہنگ کرکے، ہم عالمی سطح پر اپنی اجتماعی آواز کو بلند کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی امور کے راستے کو اس طرح تشکیل دے سکتے ہیں کہ یہ ہماری مشترکہ خواہشات کی عکاسی کرے۔
کھلے اور تعمیری مکالمے میں مشغول ہو کر، ہم اپنے نقطہ نظر کو وسیع کر سکتے ہیں، اپنے مفروضوں کو چیلنج کر سکتے ہیں، اور آخرکار ان پیچیدہ چیلنجز کے لیے مزید جامع اور مؤثر حل تک پہنچ سکتے ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔
ہم جو فیصلے آج کرتے ہیں، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ہماری قوموں اور دنیا کے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔
تعاون، سمجھ بوجھ، اور باہمی احترام کو فروغ دے کر، ہم مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک زیادہ پرامن، خوشحال، اور محفوظ دنیا تعمیر کر سکتے ہیں، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمیں دنیا کو اپنے آنے والی نسلوں کے لیے امانت دار کی حیثیت سے منتقل کرنا ہے۔
آپ کا یہاں کا وقت بھرپور، روشن، اور بااختیار ہو۔ اور اس پروگرام کے دوران قائم ہونے والے دوستی اور تعاون کے رشتے اس کے اختتام کے بعد بھی برقرار رہیں۔
شکریہ۔ جے ہند!
******
U.No:557
ش ح۔اک، اس ک۔ق ر،س ع س
(Release ID: 2059622)
Visitor Counter : 34