مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت کا ٹیلی مواصلات کا انضباطی ادارہ (ٹرائی)
ٹرائی نے ’مخصوص سیٹلائٹ پر مبنی کمرشیل مواصلاتی خدمات کے سلسلے میں اسپیکٹرم کی تفویض کے لیے شرائط و ضوابط‘ پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا
Posted On:
27 SEP 2024 4:45PM by PIB Delhi
بھارت کا ٹیلی مواصلات کے انضباطی ادارہ (ٹرائی) نے آج ’مخصوص سیٹلائٹ پر مبنی کمرشیل مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض کے لیے شرائط و ضوابط‘ سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا ہے۔
اس سے قبل، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے 13.09.2021 کو ایک خط کے ذریعے، ٹرائی سے درخواست کی تھی کہ وہ خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے سفارشات فراہم کرے۔ اس سلسلے میں، محکمہ نے مورخہ 27.09.2021 اور 23.11.2021 کے خطوط کے ذریعے، ڈی او ٹی سے خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے حوالے سے کچھ معلومات طلب کیں۔ جواب میں، ڈی او ٹی نے 16.08.2022 کو ایک خط کے ذریعے مطلوبہ معلومات فراہم کیں۔ ڈی او ٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، ٹرائی نے 06.04.2023 کو اس موضوع پر متعلقہ فریقین کے تبصروں کے لیے ’خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض‘پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا۔
اسی دوران، دسمبر 2023 میں ٹیلی مواصلاتی ایکٹ، 2023 نافذ کیا گیا تھا۔ کچھ سیٹلائٹ پر مبنی خدمات کے سلسلے میں ٹیلی مواصلاتی ایکٹ، 2023 کی دفعات کی روشنی میں، ٹرائی نے 08.02.2024 کو ایک خط کے ذریعے، ڈی او ٹی کو بتایا کہ ’’ڈی او ٹی کا حوالہ جس میں ٹرائی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اپنی سفارشات فراہم کرے، جس کے لئے ڈی او ٹی کا جائزہ درکار ہوسکتا ہے، لہذا ڈی او ٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مخصوص معاملات فراہم کرے جس کے لئے اس موضوع پر ٹرائی کی سفارشات درکار ہیں۔‘‘
اس کے جواب میں، ڈی او ٹی نے 11.07.2024 کو ایک تازہ حوالہ جاتی خط کے ذریعے کہا کہ ٹرائی ایکٹ 1997 کے گوشوارہ 11(1)(a) کے لحاظ سے، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے گوشوارہ 4 اور پہلے شیڈول کی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ٹرائی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسپیکٹرم تفویض کی شرائط و ضوابط بشمول اسپیکٹرم کی قیمتوں اور درج ذیل سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے زمینی رسائی کی خدمات کے لیے راہ ہموار کرتے ہوئے سفارشات فراہم کرے۔
(i) این جی ایس او پر مبنی مقررہ سیٹلائٹ خدمات جو ڈیٹا کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اپنی سفارشات میں، ٹرائی جی ایس او پر مبنی سیٹلائٹ کمیونی کیشن سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کو مدنظر رکھ سکتا ہے۔
(ii) جی ایس او/ این جی ایس او پر مبنی موبائل سیٹلائٹ خدمات جو آواز، متن، ڈیٹا، اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتی ہیں۔
اس سلسلے میں، ’مخصوص سیٹلائٹ پر مبنی کمرشل مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض کی شرائط و ضوابط‘ پر ایک مشاورتی پیپر ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دستیاب کیا گیا ہے، تاکہ اس پر تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے جا سکیں۔ متعلقہ فریقین سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملات پر تحریری تبصرے بالترتیب 18 اکتوبر 2024 تک اور جوابی تبصرے 25 اکتوبر 2024 تک طلب کیے گئے ہیں۔
تبصرے/ جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلیفون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
******
ش ح۔ش ب ۔ م ر
U-NO. 556
(Release ID: 2059555)