اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ کے حصے کے طور پر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ اقدام کے تحت شجرکاری مہم کی قیادت کی


تقریب کی جھلکیاں: 'سوچھتا ہی سیوا 2024' کے تحت 'ایک پیڑ ماں کے نام' پہل

Posted On: 26 SEP 2024 8:46PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے جاری ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم کے تحت ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر، ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نوروجی نگر، نئی دہلی میں  شجرکاری مہم کی قیادت کی۔

صفائی کے لیے تعاون اور عزم

شجرکاری مہم کی قیادت اسٹیل اور بھاری صنعت کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے کی، جنہوں نے سکریٹری اسٹیل جناب سندیپ پاؤنڈرک، ’سیل‘کے چیئرمین جناب امریندو پرکاش، اور این بی سی سی کے سی ایم ڈی جناب کے پی مہادیوا سوامی کے ساتھ پودے لگائے، اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے سے متعلق  اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔  اسٹیل، سیل اور این بی سی سی کی وزارت کے سینئر عہدیداروں نے بھی مہم میں حصہ لیا، جس سے ملک کے صفائی اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی اجتماعی لگن کو تقویت ملی۔

آخر میں، یہ پہل  ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ کے تحت ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ جیسی کوششوں کے ذریعے، اسٹیل کی وزارت ایک صاف ستھرے، ہرے بھرے ہندوستان کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو ایک پائیدار مستقبل کے لیے متحد وابستگی کو متاثر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SMP_4664QBUY.JPGhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SMP_4724NFC3.JPG

 

************

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 522)


(Release ID: 2059339) Visitor Counter : 31


Read this release in: Kannada , English