وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التواء معاملات میں تخفیف لانے کے لیے ڈی آئی پی اے ایم 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار

Posted On: 26 SEP 2024 6:16PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے ، وزارت خزانہ کا سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات انتظام کاری (ڈی آئی پی اے ایم) کا محکمہ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک، خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام کر ےگا۔ ڈ ی آئی پی اے ایم  کے تحت کوئی منسلک یا ماتحت افسر یا خودمختار انجمن  ہے۔

مہم کی تیاری کا مرحلہ 16 ستمبر 2024 کو شروع ہو چکا ہے اور 30 ستمبر 2024 کو ختم ہوگا۔

اس مرحلے کے دوران، زیر التواء معاملات کے ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہداف کی شناخت کی جا رہی ہے، جیسے کہ وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلیں، پارلیمانی یقین دہانیاں اور بین وزارتی حوالہ جات، وغیرہ۔

اس کے علاوہ، کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کے جائزے اور ان چھنٹائی کا عمل بھی جاری ہے۔

جناب توہن کانت پانڈے، خزانہ سکریٹری اور سکریٹری ڈی آئی پی اے ایم نے 11.09.2024 کو منعقدہ ایک میٹنگ میں سوَچھتا ہی سیوا مہم اور خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب پانڈے نے 17.09.2024 کو ڈی آئی پی اے ایم کے افسران اور ملازمین کو سوَچھتا کا حلف بھی دلایا۔

2023 میں، ڈی آئی پی اے ایم نے کامیابی سے خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ اس سال بھی، 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران، یہ محکمہ تیاری کے مرحلے میں شناخت کیے گئے اہداف حاصل کرے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:502



(Release ID: 2059237) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi