کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت کوئلہ میں خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں

Posted On: 26 SEP 2024 6:22PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے اشتراک سے خصوصی مہم 4.0 میں سرگرم عمل ہے، جس میں صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التواء کو کم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اسی مناسبت سے، یہ مہم جو کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی جائے گی، کام کی جگہ پر صفائی کو بڑھانے، پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور زیر التوا معاملات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

جاری تیاری کا مرحلہ، جو 16 ستمبر 2024 کو شروع ہوا تھا، 30 ستمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔ سوچھتا مہم کے مقاصد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے متعلقہ افسران اور نوڈل افسران کے ساتھ پہلے ہی ایک تیاری کی میٹنگ ہو چکی ہے۔

وزارت کوئلہ، اپنے سی پی ایس ای، سی سی او اور سی ایم پی ایف او کے ساتھ مل کر صفائی مہم کے مقامات کی نشاندہی کرنے، اسکریپ اور بے کار اشیا ء کو ٹھکانے لگانے، زیر التواء سرکاری ریفرنس ، شکایات اور اپیلوں کا ازالہ کرنے، اور جگہ اور ریکارڈ کے انتظام کے لیے منصوبہ بندی پر سرگرم عمل ہے۔ یہ کوششیں سرکاری کام کاج میں کارکردگی، شفافیت اورکباڑ کے انتظام کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔

اس ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر، کوئلہ کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے دوران درج ذیل سرگرمیاں کرے گی:

عوامی شکایات کا ازالہ: وزارت زیر التوا  ریفرنس اور عوامی شکایات کی نشاندہی کرنے اور ان کا ازالہ کرنے کو ترجیح دے گی جس کا مقصد حکمرانی کو ہموار کرنا ہے۔

جگہ  اور ریکارڈ کا انتظام: پرانی فائلوں کا جائزہ لینے اور بند کرنے یا ختم کرنے، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، اور آسان بنانے کے لیے قواعد و ضوابط کی نشاندہی کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی، اس طرح آپریشنل کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

ڈیجیٹل گورننس: وزارت ای-آفس کے استعمال کے ذریعہ اندرونی عمل کو ہموار کرنے، کاغذی کارروائی پر انحصار کم کرنے اور ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے کی سمت میں  کام کرے گی۔

26 ستمبر 2024 تک، کوئلہ کی وزارت نے پہلے ہی اپنے اہداف میں اہم پیش رفت کی ہے:

  • صفائی کے لیے شناخت شدہ مقامات - 768
  • صاف کرنے کا رقبہ: 5,615,939 اسکوائر فٹ

- ضائع کیے جانے والے اسکریپ کی مقدار: 6,666 ایم ٹی

 

طبعی فائلوں کا جائزہ لیا گیا: 18,477

ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا: 29,287

تیاری کا مرحلہ فی الحال 30 ستمبر 2024 تک جاری ہے، اہداف میں مزید اضافہ کرنا طے ہے۔ کوئلہ کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے ذریعہ  زیادہ سے زیادہ صفائی اور نظم و نسق کی کارکردگی کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض(

495



(Release ID: 2059226) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi