وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس تونیر کے لیے ایل ایس اے ایم 13 (یارڈ 81)، پانچویں میزائل اور گولہ بارود سے لیس کشتی(ایم سی اے) کی بہم رسانی

Posted On: 26 SEP 2024 5:54PM by PIB Delhi

میزائل اور گولہ بارود سے لیس ایل ایس اے ایم 13 (یارڈ81)، جو کہ 8 میزائل اور گولہ بارود سے لیس کشتی پروجیکٹ کی پانچویں کشتی ہے ، اور جسے بھارتی بحریہ کے لیے ایم ایس ایم ای شپیارڈ، میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، کو آئی این ایس تونیر کے لیے ممبئی میں نول ڈاکیارڈ پر 25 ستمبر 2024 کو دستیاب کرایا گیا۔ اس کی شمولیت سے متعلق تقریب کی صدارت آئی این ایس تونیر کے کمانڈنگ افسر کموڈور سی رامی ریڈی کے ذریعہ انجام دی گئی۔

08 میزائل اور گولہ بارود سے لیس کشتیوں کی تیاری کا معاہدہ وزارت دفاع اور میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے درمیان 19 فروری 2021 کو عمل میں آیا تھا۔ ان کشتیوں کی شمولیت سے نقل و حمل  اور بھارتی بحریہ  کے لیے دونوں یعنی گھاٹوں پر اور بیرونی بندرگاہوں پر ، سامان / گولہ بارودکے چڑھانے اور اتارنے کی سہولت کے ذریعہ بھارتی بحریہ کو اپنے کارروائیوں کو تقویت حاصل ہوگی۔

یہ کشتیاں اندرون ملک ڈیزائن کی گئی ہیں اور ان کی تیاری میں انڈین رجسٹر آف شپنگ کے بحریہ سےمتعلق قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ کشتی کے ماڈل کی جانچ ڈیزائن کے مرحلے کے دوران ، نول سائنس اینڈٹکنالوجی لیباریٹری، وشاکھاپٹنم میں انجام دی گئی۔ یہ کشتیاں حکومت ہند کی میک ان انڈیا پہل قدمی  کی قابل فخر علمبردار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)LEMD.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)N7WT.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)CY9O.JPG

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:499


(Release ID: 2059202) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi