سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے‘‘سوچھتا ہی سیوا-2024’’ مہم اور ‘‘خصوصی مہم4.0’’ کے تحت صفائی متر سرکشا شیور کا انعقاد کیا

Posted On: 26 SEP 2024 4:58PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے ‘‘سوچھتا ہی سیوا-2024’’ مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا اور ٹیکنالوجی بھون، نئی دہلی کے آریہ بھٹ ہال میں سوچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے صفائی متر سرکشا شیور  کا اہتمام کیا۔ جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) اور سینئر افسران نے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ہاؤس کیپنگ عملے کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26165936DH6I.png

دفتر کے احاطے اور باہر کے علاقے میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ہاؤس کیپنگ کے عملے نے متفقہ طور پر تعاون کیا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت جوائنٹ سکریٹری محترمہ اے دھن لکشمی اور سینئر افسران نے  جوکھم بھرے اور پرخطر کاموں کو انجام دینے کے دوران  ان کی حفاظت کے لیے ہاؤس کیپنگ عملے کے مابین حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے مقررہ مدت کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زوروں پر ہے۔

**********

ش ح۔م م  ۔ م ذ

U:486



(Release ID: 2059103) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Tamil