وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی یونان کے سرکاری دورے پر

Posted On: 26 SEP 2024 1:46PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی  26 ستمبر 2024 سے 29 ستمبر 2024 تک یونان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر پرہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور یونان کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون  میں اضافے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

دورے کے دوران جناب آیوآنس کیفالوگیانس، نائب وزیر دفاع ،نائب  ایڈمرل دیمیتریوس ای کاتاراس ، چیف آف دی ہیلینک نیوی جنرل اسٹاف (ایچ گی این ایس) ، نائب ایڈمرل کرسٹوس ساسیاکوس، نائب چیف آف ہیلینک نیشنل ڈیفنس جنرل اسٹاف شامل ہیں۔

امید ہے کہ بات چیت میں دفاعی تعاون کے شعبوں، خاص طور پر میری ٹائم سکیورٹی، مشترکہ تربیتی اقدامات اور دونوں بحری افواج کے درمیان مستقبل میں آپریشنل تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے وسیع میدان کا احاطہ کیا جائے گا۔

اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی خلیج سلامیس ، ہیلینک نیول فلیٹ کے بیس کے علاوہ ہیلینک نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔یونان کی بحریہ نے  یونان کی بحری صلاحیتوں کے مظاہروں ، ہیلینک بحری اثاثوں کی نمائش، ہیلینک بحریہ کی تربیتی طریقہ کار کے ذریعہ  ایڈمرل ترپاٹھی کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہیلینک بحریہ کے معروف  جہاز ہیلینک جیارجوز اویرآف  پر یونان کے بحریہ کے سربراہ ہندوستان کے بحریہ کے سربراہ کی میزبانی کریں گے اور انہیں یونان کی مالا مال بحری تاریخ اور بحری ورثے کی  جھلک پیش کریں گے۔

یہ دورہ ہندوستان اور یونان کے درمیان مضبوط بحری تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں مشترکہ مشقیں، بندرگاہوں کے دورے اور صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں۔ یونان میں ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتوں کی بنیاد کو مزید  مستحکم ہونے کی امید ہے، جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو یقینی بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AdmDineshKTripathi,ChiefoftheNavalStaff9SOS.jpeg

*****

 

ش ح ۔ ت ف۔ ع د

U- No. 474



(Release ID: 2058955) Visitor Counter : 24


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi