ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ٹیکسٹائل کے مرکزی  وزیر جناب گری راج سنگھ نے گجرات میں ایری سیری کلچر کے فروغ کے منصوبے کا افتتاح کیا

Posted On: 25 SEP 2024 6:23PM by PIB Delhi

گجرات کے ارنڈ اگانے والے علاقوں میں ایری کلچر کے کامیاب تعارف کے بعد اور کسانوں کے ردعمل پر غور کرتے ہوئے، وکست بھارت پہل کے تحت 100 روزہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ایری سیری کلچر پروموشنل پروجیکٹ کا آغاز 10 اگست 2024 کو سردارکروشی نگر، پالن پور میں کیا گیا۔ جس کا مقصد گجرات کے بناسکانٹھا، مہسانہ، پٹن اور سابر کانٹھا اضلاع میں ارنڈ اگانے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اس تقریب کا افتتاح کیا، جس میں ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6K4.jpg

گجرات ایری پروموشنل پروجیکٹ کا آغاز 10 اگست 2024 کو ہوا۔

یہ پروجیکٹ کاشتکاروں کو سیریکلچر کو ایک اضافی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمی کے طور پر اپنانے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے ارنڈ کے پودوں سے مالا مال علاقے میں ایری کلچر کو بڑھایا جائے گا۔ اس تقریب نے 1,200 سے زائد شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں 860 رجسٹرڈ کسان، ایس ڈی اے یو کے عملہ اور طلباء، اور میڈیا کے نمائندے، مرکزی سلک بورڈ کے عہدیدار شامل تھے۔

گجرات میں شروع کیے گئے ایری  پروموشنل پروجیکٹ میں اب تک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ارنڈ پیدا کرنے والے بڑے اضلاع بناسکانتھا، مہسانہ، پٹن اور سابر کانٹھا میں ایک بیداری مہم 112 گاؤں تک پہنچی، جس میں 2,136 کسانوں نے دلچسپی ظاہر کی۔ گاؤں کی سطح کے ایک تربیتی پروگرام میں 817 کسانوں کو شامل کیا گیا، جب کہ فصل کے کاموں میں مدد کے لیے چار دیر سے پالنے والے گھر اور ایک ایری چوکی ریئرنگ سینٹر (سی آر سی ) قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ،کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے چار سیری کلچر ریسورس سینٹرز (ایس آر سی ز) قائم کیے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QTTT.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JYWO.jpg

 

ایل ای ڈی ڈسپلے گاڑی کے ذریعے آگاہی مہم

بنیادی مقصد سی ایس بی  کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ "سینٹرل موگا ایری ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر اینڈ آئی ٹی) کی ایری کلچر ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینا، بہتر بنانا اور مقبول بنانا ہے، اور کلیان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پریکٹس کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ 100 منتخب کسانوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس کا مقصد ایری ریشم کی پیداوار کو ارنڈ کی کاشت کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ موجودہ پروجیکٹ سے موصول ہونے والے ردعمل کی بنیاد پر، اضافی 500 کسانوں کے ساتھ اگلے مرحلے/پروجیکٹ کو گجرات میں ایری کلچر سے متعارف کرایا جائے گا، اس پہل کو وسعت دی جائے گی اور گجرات کو ایک اہم ایری سلک پروڈیوسر کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

گجرات، ارنڈ کی وسیع کاشت (6.52 لاکھ ہیکٹر) کے ساتھ، ایری ریشم کی پیداوار کا ایک کلیدی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایری ریشم کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے، یہ منصوبہ نہ صرف ارنڈ کے کاشتکاروں کے لیے ایک اضافی آمدنی کا ذریعہ فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی پائیدار ترقی میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔ ریاست میں ریشم کی صنعت سنٹرل سلک بورڈ، گجرات حکومت، اور مقامی کسانوں کے درمیان تعاون سے کافی اقتصادی اور سماجی فوائد حاصل کرنے کی امید ہے، جو ممکنہ طور پر گجرات کو ریشم کی پیداوار کے مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ اس پہل کی کامیابی سے دیگر ریاستوں کو بھی ترغیب مل سکتی ہے، جس سے ہندوستان بھر میں ایری سیریکلچر کو پھیلانے اور غیر روایتی علاقوں میں ریشم کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے، سی ایس بی  کا تصور ہے کہ گجرات ہندوستان کی ایری سلک کی پیداوار میں اہم شراکت دار ، ریاست کی معیشت کو فروغ دینے والی ریاست اور ملک کی ریشم کی صنعت کو مجموعی طور پر بڑھانے کے طورپر ابھر رہا  ہے۔

*****

ش ح۔ا  م  ۔ م  ص ۔

 (U: 455)



(Release ID: 2058795) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil