زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری،  ڈاکٹر دیویش چترویدی نے آج کرشی بھون، واقع نئی دہلی میں ’’سوَچھتا ہی سیوا-2024‘‘ عوامی صفائی ستھرائی مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا

Posted On: 25 SEP 2024 6:26PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کا محکمہ سوَچھتا ہی سیوا 2024 مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہا ہے ، جو کہ ’سوابھاؤ سوَچھتا – سنسکار سوَچھتا‘ کے موضوع کے ساتھ  17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منایا جا رہا ہے۔ محکمہ اس مہم میں ملک بھر میں پھیلے اپنے ماتحت اداروں/منسلک اداروں/ خودمختار اداروں/ عوامی دائرہ کار کی انجمنوں/ فیل دفاتر کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XG2E.jpg

زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی نے کرشی بھون کا چکر لگایا اور راستے میں ہدایات دیتے رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی ٹیم کو کرشی بھون کیمپس کے باہر لے گئے اور فٹ پاتھ وغیرہ سے کوڑا صاف کیا۔ ڈاکٹر دیویش چترویدی نے سڑک کے دکانداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے ذریعہ پیدا ہونے والے کوڑے کو پھینکنے کے لیے کوڑے دان رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZGIP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003COY9.jpg

ڈاکٹر دیویش چترویدی  نے اپنی ٹیم کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E8H7.jpg

’’سوَچھتا کی بھاگیداری‘‘ کے موضوع کے تحت، آج نئی دہلی میں واقع کرشی بھون کے گیٹ نمبر 2 پر ’انسانی چین‘ بنائی گی۔ محکمہ کی جانب سے کرشی بھون کے احاطے میں واکتھون کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد کرشی بھون کی باؤنڈری والز کے باہر صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JHXE.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:449



(Release ID: 2058794) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil