ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی برائے جی آر اے پی نے دہلی- این سی آر میں فضا کی موجودہ کوالٹی کا جائزہ لیا

Posted On: 25 SEP 2024 6:27PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ 4پی ایم اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق آج دہلی کی یومیہ اوسط فضائی کوالٹی کا عدد اشاریہ (اے کیو آئی)235 تک پہنچ گیا۔ جی آر اے پی کو مصروف عمل بنانے سے متعلق سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی نے فضا کی کوالٹی کی موجودہ صورتحال  کا جائزہ لیا، اس کے ساتھ کمیٹی نے آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ موسمی حالات اور فضائی کوالٹی کے عدد اشاریے کا بھی جائزہ لیا۔

ذیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہلی کے اوسط اے کیو آئی  نے انحطاط کا رجحان ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ یہ شام 5 بجے بہتری سے ہمکنار ہوکر 232 تک پہنچ گیا تھا اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔ آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کی موسمیاتی پیشن گوئی نے آج اور آئندہ چند دنوں کے لیے دہلی میں ہلکی بارش  کا اشارہ دیا ہے، اس طرح دہلی کی مجموعی اے کیو آئی مزید بہتری سے ہمکنار ہوکر ’معتدل‘ زمرے میں آجائے گا۔

فضا کی کوالٹی سے متعلق مجموعی پیش منظر اور دیگر پہلوؤں کا جامع طور پر جائزہ لینے کے بعد، ذیلی کمیٹی کے ذریعہ متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ جی آر اے پی کے مرحلہ1 کے تحت اقدامات کرنے سے قبل ایک یا مزید کچھ دن صورتحال پر نظر رکھی جائے۔ ذیلی کمیٹی مزید فیصلوں کے لیے صورتحال پر قریبی نظر رکھے گی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:448


(Release ID: 2058761) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil