مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشنز کسٹمر پریفرینس ریگولیشن، 2018 کے جائزہ پر مشاورتی پیپر پر تبصرے/ جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
25 SEP 2024 3:55PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی)نے '' ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشنز کسٹمر پریفرینس ریگولیشن ، 2018 کا جائزہ" پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔ مشاورتی پیپر میں اسٹیک ہولڈرز کے ذریعہ اٹھائے گئے مدعوں پر تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2024 ہے اور جوابی تبصرے کے لیے آخری تاریخ 9 اکتوبر 2024 ہے۔
اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یپر بہت جامع اور تفصیلی ہونے کی بنا پروسیع غور و خوض کا متقاضی ہونے اور بات چیت اور جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہونے کی بات کہہ کر اس کو جمع کرنے کے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کے پیش نظر مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مدعوں پر تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 9 اکتوبر 2024 تک اور جوابی تبصرے کے لئے 16 اکتوبر 2024 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں،ٹرائی کی ویب سائٹ پر مخصوص ٹیمپلیٹ کے ساتھ advqos@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب جے پال سنگھ تومر، مشیر (کیو او ایس۔II) سے ای میل: advqos@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں، مزید کوئی توسیع نہیں فراہم کی جائے گی۔
******
ش ح۔ م ش۔س ع س
U:433
(Release ID: 2058662)
Visitor Counter : 41