کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان-آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کی19ویں میٹنگ
Posted On:
25 SEP 2024 4:11PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایڈیلیڈ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور آسٹریلیا کے تجارت اور سیاحت کے وزیر سینیٹر ڈان فیرل سے ملاقات کی۔
مرکزی وزیر جناب گوئل نے ہندوستان-آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کی 19ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے اُن زبردست مواقع پر زور دیا، جو دونوں ممالک مشترکہ طور پر تلاش کریں گے۔
انہوں نے سڈنی میں سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی اور سیاحت (آئی ٹی ٹی ٹی) دفتر کھولنے کا اعلان کیا،جس میں انویسٹ انڈیا، این آئی سی ڈی آئی سی، ایکسپورٹ پروموشن اور ڈی جی ایف ٹی بشمول پرائیویٹ سیکٹر (سی آئی آئی کی شرکت) کی نمائندگی ہوگی۔ اس دفتر کا بنیادی مینڈیٹ دونوں اطراف کے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان تجارتی مسائل کو آسان بنانا ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بے مثال اعتماد اور دوستی پر زور دیا،کیونکہ ان کے وزرائے اعظم مئی 2022 سے اب تک 9 بار ملاقات کر چکے ہیں۔
وزیر موصوف نے 'میک ان انڈیا' پہل کے 10 سال منانے کے بارے میں بات کی، جس کا آغاز ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں کیا تھا۔ یہ اقدام ہندوستان میں مینوفیکچررز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری حکومت کے نقطہ نظر پر مبنی تھا۔ پچھلے 10 سالوں میں، ہندوستان نے مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، اور انفراسٹرکچر جیسے اہم شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ 'میک ان انڈیا' اور 'فیوچر میڈ ان آسٹریلیا' اپنے نقطہ نظر میں کس طرح ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے ہندوستان کی 4ڈی کی صلاحیتوں کے بارے میں بھی بات کی - یعنی ڈیسائسیو لیڈر شپ (فیصلہ کن قیادت)، 1.4 بلین آرزو مند ہندوستانیوں کی ڈیمانڈ ، ہندوستان کی اوسط عمر 28.4 سال ہونے کے ساتھ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ، اور ڈیموکریسی (جمہوریت)۔
جناب گوئل نے ابتدائی پیش رفت کے لیے ای سی ٹی اے کے نمایاں مسائل کو زور انداز میں پیش کیا، جس میں منجملہ دیگر کے خدمات اور آرگینکس میں باہمی شناخت کے معاہدوں (ایم آر ایز) کو بروقت حتمی شکل دینا بھی شامل ہے۔
جناب گوئل نے دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ عوام کو،عوا م سے منسلک کرنے اور ہوا ئی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستان جدید ترین علم کے ساتھ کافی حوصلہ مند اور انتہائی ہنر مند افرادی قوت پیش کرتا ہے، جو پیشہ ورانہ خدمات میں آسٹریلیا کی مانگ کو مناسب طریقے سے پورا کر سکتا ہے۔
دونوں ممالک نے 2030 تک 100 بلین ڈالر کی تجارت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کمیٹی نے کثیر جہتی اور دیگر فورمز- جی 20، آئی پی ای ایف اور ڈبلیو ٹی او بشمول ڈومیسٹک سروسز ریگولیشن کے معاملے پر بھی زیادہ سے زیادہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں اور کاروباروں کے لیے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ سامان اور خدمات کے زیادہ بہاؤ کے ساتھ سی ای سی اے کے حتمی شکل دینے کو تیز کرنا ہے۔
************
ش ح۔اک۔ق ر
U.No:435
(Release ID: 2058651)
Visitor Counter : 37