ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائلز کی وزارت نے صحت عامہ اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے میڈیکل ٹیکسٹائلز کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر متعارف کیا
Posted On:
25 SEP 2024 1:35PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائلز کی وزارت نے صحت عامہ اور حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے، میڈیکل ٹیکسٹائل (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2023 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) 1 اکتوبر 2024 سے موثر ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ ضابطہ سینیٹری نیپکن، بیبی ڈائپرس، دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈز، اور ڈینٹل بِبس جیسی نہایت اہم طبی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لئے سخت معیارات طے کرتا ہے ۔
اس کیو سی او کے تحت لازمی سرٹیفیکیشن متعارف کرانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ مصنوعات مستقل طور پر ضروری معیار پر پورا اتریں۔ ان معیارات کی تعمیل قانونی طور پر ضروری ہوگی، جس کی عدم تعمیل ممکنہ طور پر جرمانے اور دیگر حرجانے کا باعث ہو گی۔ چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجوں کے پیش ، خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کے لئے، حکومت نے انہیں اس کیو سی او کی ضروریات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
ڈسپوزایبل سینیٹری نیپکن اور بچوں کے ڈائپرس صارفین کی ضروری مصنوعات ہیں جو انہیں ضائع کرتے وقت انسانی صحت اور ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے یہ بہت اہم ہے کہ عوامی تحفظ اور اطمینان سے متعلق تمام لازمی جانچ کو ان کی مینوفیکچرنگ اور درآمدی عمل میں شامل کیا جائے۔ مطلع کردہ تصریحات (سینیٹری نیپکن کے لیے آئی ایس 5404:2019 اور ڈسپوزایبل بیبی ڈائپرز کے لیے آئی ایس 217509:2021) پی ایچ کی سطح، حفظان صحت کی جانچ، بیکٹیریل اور فنگل بائیو برڈن، بائیو کمپیٹیبلٹی ایویلیوشنز، اور بائیو ڈیگریڈیبلٹی جیسے اہم کارکردگی کے معیارات کا احاطہ کرتی ہیں ۔ خاص طور پر، بچوں کے ڈائپر میں فتھلیٹ کی سطح کی جانچ پر بہت زور دیا جاتا ہے، کیونکہ یہ کیمیکل صارفین اور ماحول دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
کیو سی او کا نفاذ حکومت کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ صارفین کی ضروری مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔ ضوابط کے نفاذ کی تاریخ کے بعد، اس کیو سی او کے تحت آنے والی تمام مصنوعات مینوفیکچرنگ، درآمدات، تقسیم، فروخت، خدمات حاصل کرنے، لیز پر دینے، ذخیرہ کرنے یا فروخت کے لیے مصنوعات ڈسپلے کرنے کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ یہ اہم اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی مصنوعات بچوں اور بڑوں دونوں کی حفاظت کرتے ہوئے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات پر عمل پیرا ہوں۔
******
ش ح۔ م ش۔س ع س
U:425
(Release ID: 2058616)
Visitor Counter : 32