صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور  صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے قومی صحت مشن کے تحت شروع کیے گئے پروگراموں کا جائزہ لیا

Posted On: 25 SEP 2024 3:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کل یہاں مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں اور پنجاب، کرناٹک اور مغربی بنگال کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ قومی صحت مشن ( ا ین ایچ ایم) پر ایک اہم جائزہ میٹنگ کی۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اور آیوش کی وزارت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015IS9.jpg

ایجنڈے میں قومی صحت مشن کے تحت مالیاتی پیش رفت اور جسمانی(فزیکل) پیش رفت کا ایک جامع جائزہ شامل ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ اور انسانی وسائل، 15ویں مالیاتی کمیشن، ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج، پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرااسٹرکچر مشن اور آیوش کے تحت ہوئی  پیشرفت شامل ہے۔

جناب جادھو نے ریاستوں کی طرف سے دیے گئے مشوروں کو سنا اور ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستوں کو رہنما خطوط پر عمل کرنے اور مختلف اسکیموں کے تحت مرکز کی طرف سے دیے جانے والے فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسائل کو حل کرنے اور ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے درمیان تعاون اور موثر رابطے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ صحت کے بہتر نتائج کے لیے این ایچ ایم  کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00202HD.jpg

اس موقع پر وزارت صحت وخاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب سوربھ جین ؛  پرنسپل سکریٹری صحت، کرناٹک جناب ہرش گپتا ؛ کرناٹک، پنجاب اور مغربی بنگال کے این ایچ ایم کے مینیجنگ ڈائریکٹرس ڈاکٹر نوین،جناب گھنشیام تھوری اور جناب ابھیشیک تیواری اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران موجود تھے۔

************

ش ح۔   م م۔ را

U-428



(Release ID: 2058602) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil