وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے کینیا کا دورہ کریں گے

Posted On: 25 SEP 2024 2:29PM by PIB Delhi

دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ایک اہم کوشش کے تحت سکریٹری  دفاع جناب گریدھر ارامانے 26 سے 27 ستمبر 2024 تک کینیا کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران سکریٹری دفاع کینیا کے پرنسپل سکریٹری برائے دفاع سے بات چیت کریں گے۔

اس دورےکی خاص بات  ایک نئے سی ٹی اسکین کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہو گی جس کا مقصد کینیا میں فوجی اہلکاروں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینا ہے۔ یہ پہل کینیا کی دفاعی تیاری اور طبی خدمات کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

******

ش ح۔ م ش۔س ع س

U:424


(Release ID: 2058585) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil