امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم، حکومت ہند،‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم 2024 جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 24 SEP 2024 8:51PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوا-2024کے تحت 22.09.2024 کو ‘سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا’ کے موضوع پر حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے ملازمین کے  کے لیے ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔  اس مقابلہ میں 5 سال سے 15 سال تک کے بچوں نے شرکت کی۔

 ڈی ایف پی ڈی نے سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت 23 ستمبر2024 کو کرشی بھون میں صفائی متروں کی صحت اور بہبود کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر سونل چوری ایم بی بی ایس،  ڈی ایف ایم نے صفائی متروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا جس میں انہوں نے انہیں صحت اور صفائی کے بارے میں نہ صرف ان کی جسمانی بلکہ جذباتی اور سماجی بہبود کے لیے بھی اہم باتیں بتائیں۔

‘‘سوبھاؤ سوچھتا -سنسکار سوچھتا’’ کے موضوع پر23 ستمبر 2024کو کرشی بھون میں سوچھتا سمواد کا  اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کے ملازمین نے بڑی تعداد  میں شرکت کی۔

  

آئی جی ایم آر آئی ہاپوڑ کی طرف سے اسٹاف کالونی میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم چلائی گئی۔

   

ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈبلیو ڈی آر اے) نے حوض خاص، دہلی میں سوچھتا عمل کا اہتمام کیا۔

   

نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، کانپور کے ہاسٹل کے اندر اور باہر صفائی مہم چلائی گئی۔

          

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)ہیڈ کوارٹرس کے اسپورٹس پروموشن کمیٹی کے ذریعہ ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روایتی رقص، پلے اور گانے جیسے مختلف پروگرام  منعقد کیے گئے۔ پروگرام میں سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایف سی آئی اور سینئر افسران نے ایف سی آئی ہیڈکوارٹر کے شرکاء اور ملازمین کو زندگی کے تمام شعبوں میں صفائی برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔

ایف سی آئی ہیڈکوارٹر کے افسران اور اہلکاروں نے سکندرا لین نئی دہلی میں شناخت شدہ صفائی ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) کے مقام کا بھی دورہ کیا۔ مہم کی سربراہی جناب کارتیکیان گوپال، جنرل منیجر (ہیڈکوارٹرز) نے مہم کی قیادت کی اور اور این ڈی ایم سی عملے کے ساتھ بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ ان کی اجتماعی کوششوں سے مستقبل میں مزید بحالی کے کام کے لیےاس مقام سے  کوڑےاور کچرے کو صاف کیا گیا۔

21 ستمبر2024کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا-علاقائی دفتر(مہاراشٹرا)کے افسران اور ملازمین کے ذریعے  میونسپل کارپوریشن - گورائی بیچ، بوریولی کے ساتھ سی ٹی یو مقام کی اجتماعی صفائی مہم چلائی گئی،  جو کہ اپنے شاندار ساحلوں اور  پام  کے لیے مشہور ہے۔

  ایف سی آئی زونل آفس (مشرق)، کولکتہ کے ملازمین نے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے عزم کے ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2024’ کے تحت منعقد کیے گئے ایس ایچ ایس پر ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا ۔

 

 

 سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن نے ‘‘سوچھتا ہی سیوا 2024 ’’کے تحت ایک ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ کارپوریٹ آفس، نئی دہلی میں صفائی مترا اور کنٹریکٹ لیبر کے لیے ہیلتھ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ریجنل آفس حیدرآباد کی جانب سے قریبی کالونی کے مکینوں میں  ڈسٹبن کی تقسیم، خشک اور گیلے کچرے کو الگ کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور قریبی مندر میں صفائی مہم اور شناخت شدہ  گندی جگہوں کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔

 

 علاقائی دفتر، چنڈی گڑھ نے صفائی کے کارکنوں میں صفائی کٹس تقسیم کیں۔

WhatsApp Image 2024-09-21 at 2

علاقائی دفتر، بنگلورو کے ذریعہ کیندریہ ودیالیہ، بنگلورو میں پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

 Image

‘‘سوچھتا کی بھاگیداری’’ کے تحت کوچی  خطے  کے مختلف گوداموں نے عوامی مقامات کی صفائی کی۔  کوچی کے علاقائی دفتر نے بھی ‘‘صفائی مترا  سرکشاشیور’’ کے تحت صفائی ویروں اور ہیلپروں میں و پی پی ای کٹس تقسیم کیں۔

 

******

ش ح۔ف ا  ۔ ش ب ن

U-NO.410


(Release ID: 2058540) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi