دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

قانونی مدد اور وکالت کے ذریعہ صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے  لئے  گزشتہ روزایڈیشنل سکریٹری جناب چرن جیت سنگھ نے ’ساکشی‘ این جی او کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے


شراکت داری کا مقصد دین دیال انتودیہ یوجنا - قومی دیہی روز گار مشن کے تحت سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین میں قانونی خواندگی کو فروغ دینا ہے

Posted On: 25 SEP 2024 12:26PM by PIB Delhi

دیہی ہندوستان میں قانونی خواندگی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم اقدام  کے طور پر دیہی ترقیات کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے  گزشتہ روز ایک غیر منافع بخش تنظیم’ساکشی‘ کی صدر محترمہ سمیتا بھارتی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد    قانونی امداد اور وکالت کے  ذریعہ تشدد پر مبنی صنفی مسائل سے نمٹنا ہے۔  

 

A group of people standing around a tableDescription automatically generated

 

 جناب چرن جیت سنگھ نے   کہا کہ  یہ شراکت داری خواتین کے لیے دستیاب قانونی  امداد  کے بارے میں بیداری اور تعلیمی مواد تیار کرکے  ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت صنفی پروگرام کو مضبوط کرے گی۔ ’ساکشی‘ ریسورس پرسن کو تربیت بھی فراہم کرے گی اور بلاک کی سطح پر قائم جینڈر ریسورس سینٹرز (جی آر سی) کی صلاحیتوں اور کام کاج میں مزید اضافہ کرے گی۔

اس شراکت داری کا مقصد دین دیال انتیودیہ یوجنا - قومی دیہی روزگار مشن(ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے دائرہ کار میں سیلف ہیلپ گروپ(ایس ایچ جی) خواتین میں قانونی خواندگی کو فروغ دینا ہے۔

’ساکشی‘ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو قانونی وکالت، تعلیم اور رویے میں تبدیلی کے ذریعے مساوات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ ’ساکشی‘ افراد اور اداروں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرتی ہے تاکہ پالیسیوں میں حصہ ڈال کر، تربیت دے کر اور سماجی فنون کو تبدیلی کے لیے  انہیں استعمال کرکے محفوظ اور تشدد سے پاک جگہ بنانا ہے۔

 

************

ش ح۔ظ ا۔ ج ا

 (U: 416)



(Release ID: 2058522) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil