زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ڈیجیٹل زراعت مشن کے تحت ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کو لاگو کرنے پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا
کانفرنس کا مقصد زراعت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کےلئے مرکز- ریاست تعاون کے تسلسل میں ڈی پی آئی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنا ہے
Posted On:
24 SEP 2024 7:41PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ڈیجیٹل زراعت مشن کے تحت ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو نافذ کرنے پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد زراعت میں ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کو مربوط کرنے کے لیے مرکز-ریاست کے تعاون کے تسلسل میں ڈی پی آئی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنا، ڈیجیٹل زراعت مشن کے اجزاء جیسے ایگری اسٹیک، کرشی ڈی ایس ایس، مٹی کی پروفائل میپنگ اور دیگر کو ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کرناتھا،ساتھ ہی خدمات کی فراہمی اور زرعی اسکیموں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ کانفرنس میں ملک کے تمام حصوں سے سینئر حکام نے شرکت کی۔ کسان رجسٹری کو لاگو کرنے، خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے) اسکیم کے فنڈز حاصل کرنے اور ریاستی سطح کے نفاذ کے ساتھ قومی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے درکار تکنیکی اور انتظامی اصلاحات کو حل کرنے کے لیے یہ ایک اہم پلیٹ فارم تھا۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز افتتاحی سیشن کے ساتھ آغاز ہوا، جہاں زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت کےسکریٹری جناب دیوش چترویدی نے ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن اور خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے) اسکیم کا ایک جائزہ پیش کیا، جس نے ٹیکنالوجی کی اہلیت کے ذریعے زراعت میں انقلاب لانے کے حکومت کے وژن کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد زمینی وسائل کے سکریٹری محکمہ جناب منوج جوشی کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں زمینی اصلاحات، کسان رجسٹری اور ان اصلاحات کو نافذ کرنے میں ریاستوں کے کردار کے درمیان ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن کے رہنما خطوط کی نقاب کشائی اور کسان رجسٹری کے نفاذ کے لیے ایس سی اے اور فارمر رجسٹری ہینڈ بک نے ڈیجیٹل زراعت کے اقدامات کی پائیداری کے لیے ایک اہم سنگ میل طے کیا ، جو ریاستوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کے عہد کا اشارہ دیتا ہے۔
اہم سیشنز اور مباحثے:
دن بھر، ہوئے سیشنز کا ایک سلسلہ جاری رہا، جس میں متحرک بحث کو فروغ دیا گیا جو ڈیجیٹل زراعت کے اقدامات جیسے فارمر رجسٹری کے نفاذ، ڈیجیٹل کراپ سروے وغیرہ کے کثیر جہتی منظر نامے پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی بصیرت، اور تجربات، ریاستوں کے مسائل اور کسانوں پر مرکوز ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی پرورش میں چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مرکز اور ریاستوں نے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اپنے شکوک و شبہات کو واضح کیا اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان ہموار تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے والے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
سیشن I
اس سیشن میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو لاگو کرنے اور ایس سی اے اسکیم کے فنڈز کو فارمر رجسٹری کے نفاذ پر ریاستوں کو زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت میں اڈیشنل سکریٹری (ڈیجیٹل) ڈاکٹر پرمود کمار مہرداکے ذریعہ ایک بصیرت انگیز پیشکش پیش کی گئی۔
حیوانات اور ڈیری کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری،محترمہ ورشا جوشی نے لائیو اسٹیک (ڈی پی آئی برائے لائیوا سٹاک اور مویشی پالنے کے شعبے) کو نافذ کرنے کے بارے میں بات کی، جبکہ جے ٹی ،سکریٹری (ڈو فشریز) جناب ساگر مہرانے ایکوا اسٹیک (ڈی پی آئی برائے ماہی پروری کے شعبے) اور ماہی پروری میں مربوط ڈیجیٹل حل فراہم کیا۔
سیشن II
دوسرے سیشن میں جناب راجیو چاولہ، چیف نالج آفیسر اور مشیر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، حکومت کی جانب سے سیاق و سباق کی ترتیب پریزنٹیشن پر مشتمل تھا۔
دوسرا سیشن 3 پینل مباحثوں پر مشتمل تھا۔
پہلی پینل بحث ایگری اسٹیک کے ایک حصے کے طور پر اسٹیٹ فارمر رجسٹری کے نفاذ پر تھی، جس کی صدارت جناب دیوش چترویدی، سکریٹری (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے کی، جس میں مرکزی اور ریاستی افسران کی شرکت تھی۔
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر پرمود مہردا نے ریاستوں کے ساتھ دوسرے پینل مباحثے کی صدارت کی۔ سیشن میں کسان رجسٹریوں، ڈیجیٹل فصلوں کے سروے، اور بہتر سروس کی فراہمی، ڈیٹا کی درستگی، اور موجودہ نظاموں میں موجود خلاء کو دور کرنے کے لیے معاون رجسٹریوں کو مربوط کرنے میں چیلنجوں اور مواقع پر غور کیا گیا۔
دوسرے سیشن میں ،مشیر (ڈی اے)، محکمہ زراعت، محترمہ روچیکا گپتا کے امدادی رجسٹروں کو اپنانے پر سیاق و سباق کی ترتیب شامل تھی۔
تیسری بحث سی کے او اینڈ اے اور ایڈوائزر (ڈی اے) کے ذریعے کیے گئے ڈیجیٹل کراپ سروے (ڈی سی ایس) کو نافذ کرنے کے مسائل پر مرکوز تھی۔ مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور ریاستوں کو حل پیش کیے گئے۔
تکنیکی بات چیت:
ایگری اسٹیک ٹیکنیکل ٹیم کی قیادت میں تکنیکی بات چیت کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا، جس میں آپریشنل تفصیلات اور زرعی ویلیو چین میں ڈی پی آئی کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے روڈ میپ پر زور دیا گیا۔
کانفرنس میں نہ صرف ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے امکانات پر گہرائی سے بات چیت کی گئی بلکہ ڈیجیٹل انڈیا مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے کردار پر بھی زور دیا۔
جناب روی رنجن سنگھ، ڈائریکٹر (ڈی اے ) نے شکریہ کے کلمات کہے۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 394)
(Release ID: 2058389)
Visitor Counter : 29