صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے نیشنل میڈیکل کمیشن کی چوتھی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا


خواہشمند طبی پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اگلے 5 سالوں میں 75,000 میڈیکل سیٹوں کا اضافہ کرنے کے وزیر اعظم ہند کے مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لیے این ایم سی کی حوصلہ افزائی کی

نیشنل میڈیکل رجسٹر تمام ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے ایک متحرک ڈیٹا بیس ہے جسے پہلے ہی تقریباً 20,000 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں: جناب جے پی نڈا

"صحت عامہ کی خدمت کے لیے حالیہ کوششیں خاص طور پر فیملی ایڈاپشن پروگرام ایم بی بی ایس کے طلباء کو زیادہ انسانی اور ہنر مند معالجین بننے کے لیے تیار کرے گا"

Posted On: 24 SEP 2024 6:45PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب جے پی نڈا نے آج یہاں نیشنل میڈیکل کمیشن کی چوتھی سالگرہ  کی تقریب سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HRVG.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے این ایم سی کو اس کی چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دی اور پچھلے چار سالوں کے دوران 25000 یوجی اور پی جی سیٹیں شامل کرنے کے لیے اس کی ستائش کی۔ انہوں نے  کہا کہ این ایم سی نے ایک سال پہلے ملک میں 1,00,000 ایم بی بی ایس سیٹوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے این ایم سی کی مزید حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے متعین کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اگلے 5 سالوں میں 75,000 میڈیکل سیٹیں شامل کریں تاکہ طبی پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024N27.jpg

این ایم سی کی طرف سے اپنائے گئے حالیہ تکنیکی طریقوں جیسے کہ اے آئی  کے ذریعہ  میڈیکل کالجوں کا اندازہ لگانا اور فیکلٹی کے لیے آدھار سے چلنے والی بایو میٹرک حاضری (اے ای بی اے ایس) کی ستائش کرتے ہوئے، جناب نڈا نے این ایم سی کو ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے نیشنل میڈیکل رجسٹر (این ایم آر) کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ "یہ تمام ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے ایک متحرک ڈیٹا بیس ہے جسے پہلے ہی تقریباً 20,000 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں"۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ صحت عامہ کی خدمت کے لیے حالیہ کوششیں خاص طور پر فیملی ایڈپشن پروگرام ایم بی بی ایس کے طلباء کو زیادہ انسان دوست اور ہنر مند معالج بننے کے لیے تیار کرے گا۔ انہوں نے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور تندرستی کے تئیں ذہنیت میں تبدیلی کی بھی نشاندہی کی۔

اس موقع پر، مرکزی وزیر صحت نے 89 منتخب مضامین پر مشتمل ایک کتاب بعنوان - 'میکنگ آف اے فیملی فزیشن: ریچنگ دی روٹس' منتخب 67 کولاج  بعنوان - 'آرٹ آف میکنگ آف اے فیملی فزیشن: ریچنگ دی روٹس'  اور کالجوں  کے ذریعہ فیملی ایڈپشن پروگرام کے تحت گاؤں کی رسائی کے ذریعہ کئے گئے میڈیکل کیمپوں کے بارے میں پہلی سروے رپورٹ کا اجرا کیا۔ یہ سروے 2022 میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے طلباء نے 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 496 کالجوں سے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00379I6.jpg

مرکزی وزیر نے بہترین مضامین لکھنے اور بہترین کولاج بنانے والے طلبہ کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام ملک بھر میں ایم بی بی ایس کورسز میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R75C.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر محترمہ ہیکالی زیمومی ، ایڈیشنل سیکرٹری، مرکزی وزارت صحت؛ ڈاکٹر بی این گنگادھر، چیئرپرسن، این ایم سی؛ ارونا وی ونیکر (انڈر گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ) اور ڈاکٹر وجے اوزا (پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ)، صدور، این ایم سی اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض(

391


(Release ID: 2058377) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil