کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آسٹریلیا کے دورے کے دوسرے دن 22ویں سی آر ای ڈی اے آئی نیشنل کانفرنس میں شرکت کی
جناب گوئل نے این ایس ڈبلیو پارلیمنٹ میں پارلیمنٹری فرینڈز آف انڈیا اور آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی
Posted On:
24 SEP 2024 6:07PM by PIB Delhi
بھارت کے مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل کی 23 تا 26 ستمبر 2024 کی آسٹریلیا کے دورے کے دوران، دوسرے دن (24 ستمبر) کو کئی مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ وہ سڈنی میں بھارتی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کی تنظیم (سی آر ای ڈی اے آئی ) کی 22 ویں قومی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کانفرنس میں بھارت سے آسٹریلیا آئے ہوئے تقریباً 1100 رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں، وزیر نے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو مزید مؤثر اقدامات اپنانے کی تلقین کی تاکہ اس شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کردار کی تعریف کی اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹس، جیسے آسٹریلیا، میں اپنے آپریشنز کو فروغ دینے پر غور کرنے کی ترغیب دی۔
وزیر نے نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) پارلیمنٹ میں نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعظم، عزت مآب کرس مینز ایم پی سے ملاقات کی اور بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے کاروباری اور سماجی روابط اور ان تعلقات میں نیو ساؤتھ ویلز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے پارلیمانی فرینڈز آف انڈیا اور آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل (اے آئی بی سی) کی طرف سے پارلیمنٹ میں اپنے اعزاز میں دی گئی ایک استقبالیہ میں شرکت کی، جس میں این ایس ڈبلیو کے وزراء اور پارلیمنٹیرینز، بشمول عزت مآب انولاک چنتھیوونگ ایم پی، این ایس ڈبلیوکے وزیر برائے صنعت و تجارت اوراین ایس ڈبلیو ا پارلیمانی فرینڈز آف انڈیا کے کو-چیرز، نے شرکت کی۔
آسٹریلیا میں مقیم کئی اہم کاروباری رہنما بھی موجود تھے۔ وزیر نے ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-آسٹریلیا قریبی تعلقات کے لیے دو طرفہ حمایت نے دو طرفہ شراکت داری اور اقتصادی روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر نے ایشیا لنک بزنس (اے ایل بی)، آسٹریلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ اور کے پی ایم جی کے زیر اہتمام دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے مختلف کلیدی شراکت داروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اے ایل بی کے سی ای او، مسٹر لی ہاورڈ کے ساتھ ایک "فائر سائیڈ چیٹ" میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ گفتگو کا محور اہم شعبوں میں بھارت-آسٹریلیا شراکت داری کو مضبوط کرنا تھا، جیسے کہ قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹائزیشن، انفراسٹرکچر، تعلیم، اہم معدنیات، سیاحت، فِن ٹیک، ایگرو ٹیک، خلا وغیرہ۔ وزیر کو اے ایل بی کی جانب سے 'بھارت میں کاروبار کرنے' کے موضوع پر ایک رپورٹ کی کاپی پیش کی گئی جو آسٹریلوی کاروباروں کو بھارتی منڈی میں دستیاب وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے گی۔
وزیر نے بھارتی ہائی کمیشن اور انڈیا-آسٹریلیا بزنس کمیونٹی الائنس(آئی اے بی سی اے) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مختلف شعبوں کے ابھرتے ہوئے بھارتی نژاد اور آسٹریلوی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ کامیابی کی داستانیں بھارت-آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سے پیدا ہونے والے مواقع کی عکاسی کرتی ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے باہمی فائدے کا باعث بنتی ہیں۔
وزیر نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے آسٹریلوی (سڈنی) چیپٹر کے کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور انہیں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ پل کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دی۔
صبح کے وقت، وزیر نے انڈو-پیسفک اکنامک فریم ورک کی میٹنگ میں ورچوئلی شرکت کی۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹرز، صاف توانائی کے لیے اہم معدنیات، کیمیکلز اور صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں میں اجتماعی کوششوں اور مستقبل کے ایکشن پلانز پر زور دیا، جو اس فریم ورک کی مکمل صلاحیت کو کھولنے کے لیے ضروری ہیں۔
سڈنی کا دو روزہ دورہ، جو کاروباری اور سماجی روابط پر مرکوز تھا، مکمل کرنے کے بعد، وزیر ایڈیلیڈ روانہ ہوئے جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر برائے تجارت و سیاحت، سینٹر دی آنرایبل ڈان فیرل کے ساتھ 19ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو 25 ستمبر 2024 کو شیڈول ہے۔
********************
ش ح۔ اس ک- اک م
U No.387
(Release ID: 2058338)
Visitor Counter : 55