مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے شہری غربت کے خاتمے سے متعلق  ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا


ورکشاپ کا مقصد شہری علاقوں میں غربت کے خاتمے کے مجوزہ نئے پروگرام کے پائلٹ نفاذ کے سلسلے میں ریاستوں؍یو ایل بی کو حساس بنانا ہے

Posted On: 24 SEP 2024 5:52PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے 23 ستمبر 2024 کو شہری غربت کے خاتمے پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ کے دوران شہری علاقوں میں غربت کی  مختلف صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقوں پر غور کیا گیا۔

وزارت صحت میں سکریٹری جناب  سری نواس کاتی کیتالانے اس ورکشاپ میں کلیدی خطبہ دیا ، جس میں ملک بھر سے ریاستی مشن ڈائریکٹرز، میونسپل کمشنرز اور 25 منتخب شہروں کے شہر نمائندگان کے ساتھ ساتھ وزارت اور دیگر محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد شہری علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے مجوزہ نئے پروگرام کے پائلٹ نفاذ کے سلسلے میں ریاستوں؍یو ایل بیز کو حساس بنانا تھا۔ سیشن کا آغازوزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری  جناب راہل کپور نے  پروگرام اور مقاصد کے ایک جائزہ کے ساتھ کیا۔  اس کے بعد جامع  پریزنٹیشنز پیش کی گئیں،  جن میں مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی قیادت میں ادارہ جاتی ترقی، مالیاتی شمولیت اور انٹرپرائز کی ترقی، صلاحیت کی تعمیر، سماجی انفراسٹرکچر کی ترقی، اور معاش کی جگہ میں اختراعات شامل ہیں۔ اس موقع پروزارت صحت کے سکریٹری جناب سرینواس کاتی کیتالا نے پائلٹ عمل آوری کے لیے مشن دستاویز جاری کی اور ورکشاپ کے مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور ریاستوں اور شہروں کو پائلٹ مرحلے کے دوران مختلف اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے اختراعی طریقے سے سوچنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر ایم او ایچ یو اےکے سکریٹری، جناب  سری نواس کاتی کیتالا نے کہا کہ ‘‘شہر کاری مختلف مواقع فراہم کرتی ہے اور ان مواقع کو اختراعی سوچ کے ذریعے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ شہری غریب بالخصوص کمزور طبقے، بشمول نوجوان، بہتر معاش کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں۔’’

ورکشاپ اور پائلٹ کے بارے میں:

ورکشاپ میں 28 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 25 منتخب شہروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ غربت کے خاتمے سے متعلق آئندہ ہونے والے  پروگرام کی شکل وضع کرنے میں مدد کرنے کے لیے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں؍شہروں کی طرف سے قابل قدر تجاویز پیش کی گئیں۔ پائلٹ کو 25 متنوع شہروں میں شروع کیا جانا ہے—جن میں صنعتی مراکز، مائگرینٹ سنٹرز، امنگوں والے اضلاع، اور بندرگاہی شہر شامل ہیں جو ٹیسٹ-لرن-اسکیل اپروچ کا استعمال کرتے ہیں۔ یکم  اکتوبر، 2024 سے شروع ہونے والے، پائلٹ تین ماہ پر محیط ہو گا، جس میں ایک ماہ کے تیاری کے مرحلے کے ساتھ مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پائلٹ کو غیر رسمی شعبے میں کمزور طبقات  کی ترقی کے لیے تیار  کیا گیا ہے، جن میں تعمیراتی کارکن، گیگ ورکرز، ویسٹ ورکرز، کیئر ورکرز، گھریلو ملازمین، اور ٹرانسپورٹیشن ورکرز شامل ہیں، جنہیں اکثر پیشہ ورانہ، سماجی اور رہائشی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کارکنان، جو کم اجرت، خطرناک حالات، اور سماجی تحفظ تک محدود رسائی کے ساتھ غیر معمولی ملازمتوں میں مصروف ہیں، اس مشن کے بنیادی مستفید ین ہیں۔ پائلٹ کا مقصد مالی امداد، سماجی تحفظ، اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ تک رسائی، اور جدت اور تعاون کو فروغ دے کر غربت کے حصار  کو توڑنا ہے۔

اسٹریٹجک مداخلتوں اور ایک باہمی تعاون کے ذریعے، مجوزہ پروگرام کا مقصد شہری ہندوستان میں معاش کے منظر نامے کو نئی شکل دینا ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ شہری کاری کے فوائد کو معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی ترقی کے لیے مساوی طور پر تقسیم کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NYA4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GXFB.jpg

***

ش ح۔ ک ا

U NO 385

 



(Release ID: 2058331) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil