زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج دہلی میں کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا
مختلف کسان تنظیموں کے ساتھ شروع ہوئی بات چیت کے اس سلسلے کے تحت آج میں نے تقریباً 50 کسان لیڈروں سے ملاقات کی: جناب شیوراج سنگھ
ہمیں کسانوں کی طرف سے بہت سے مشورے ملے ہیں، ہم ان تجاویز کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے: جناب چوہان
فصلوں کی باقیات کے بندوبست سے متعلق کافی تحقیق کی گئی ہے، فصل کی کٹائی کے بعدپرالی جلانے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ فضلہ کی بجائے کار آمد شئے بن جاتی ہے: مرکزی وزیر
Posted On:
24 SEP 2024 5:22PM by PIB Delhi
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج دہلی میں کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ جیسا کہ یہ بات میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ زراعت ہندوستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان اس کی روح ہیں اور کسانوں کی خدمت ہمارے لیے خدا کی عبادت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں 100 دنوں کی کارکردگی کے متعلق بات کر رہا تھا تو میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ میں ہر منگل کو کسانوں یا کسان تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کروں گا کیونکہ کئی بار دفتر میں بیٹھ کر مسائل کو سمجھ آسان نہیں ہوتاہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ جن کو پریشانیاں ہیں ان سے براہ راست رابطہ کریں، ان سے بات چیت کریں اور اگر کوئی مسئلہ سامنے آئے تو اسے حل کریں۔ بات چیت کے دوران زراعت کی وزارت اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے افسران بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زراعت کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ زراعت سے متعلق کئی اسکیمیں گزشتہ 10 برسوں میں نافذ کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے 100 دنوں میں اب تک 7 بڑی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت ان اسکیموں پر 15 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی، جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن کے لیے 2817 کروڑ روپے دیے جائیں گے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی اصلاحات جاری رہیں گی۔ کسانوں اور ملک کے مفاد میں فیصلے ہو رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ آج میں نے مختلف کسان تنظیموں سے بات چیت شروع کی ۔ آج میں نے تقریباً 50 کسان لیڈروں سے ملاقات کی، ہمیں ان سے بہت سے مشورے ملے ہیں، ان میں سے کچھ فصلوں کی قیمت سے متعلق ہیں اور کچھ فصل بیمہ اسکیم سے متعلق ہیں۔ کچھ تجاویز آوارہ جانوروں کے مسئلے اور ان سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی تجاویز بھی آئی ہیں جن کے بارے میں نئی فصل آنے پر فیصلے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ افسران کے ساتھ بیٹھ کر تمام تجاویز پر سنجیدگی سے کام کریں گے اور کام کرنے کے بعد جو بھی ممکن ہوا وہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان تنظیموں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے اور کسانوں نے مودی حکومت کے کئی فیصلوں کی تعریف کی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر تمام تجاویز پر کام کریں گے اور کام کرنے کے بعد جو بھی ممکن ہوگا ہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے اور کسانوں نے مودی حکومت کے کئی فیصلوں کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پام آئل پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا کر 27.5 فیصد کر دی گئی ہے، باسمتی سے کم از کم برآمدی قیمت ختم کر دی گئی ہے، پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کر دی گئی ہے، حکومت تور، اُڑد اور مسور وغیرہ کی خرید کرے گی۔ بہت سے حالیہ فیصلوں کو کسانوں نے سراہا ہے۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہم نے کسانوں کے ساتھ جو بات چیت شروع کی ہے اس نے سب کا دل جیت لیا ہے اور یہ بات چیت جاری رہے گی۔ ہم خود ہی کسانوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے مسائل بھی ایمانداری سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
فصلوں کی باقیات کے انتظام کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کافی تحقیق کی گئی ہے، مشینیں بھی بن چکی ہیں، فصلوں کی کٹائی کے بعد اسے جلانا نہیں پڑے گا اور یہ فضلہ کارآمد بن جائے گا۔ ہم اس کا بہتر استعمال کریں گے اور اس بات کوبھی یقینی بنائیں گے کہ کسان اس پر عمل کریں ۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ اش ق
(Release ID: 2058320)
Visitor Counter : 36