ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی  ستھرائی اور حفظان صحت مہم کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2024 3:27PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت، اپنے مختلف ماتحت دفاتر، متعلقہ اور خود مختار اداروں کے ذریعے، ‘‘سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا’’ تھیم کے تحت ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’مہم کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ پہل ملک گیر سطح پر جاری صفائی مہم کا ایک حصہ ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صاف ستھرے اور سرسبز ہندوستان کے وژن کے عین مطابق ہے۔

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا

ناگون میں قائم جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) کے علاقائی دفتر نے ناگون میونسپل بورڈ کے صفائی متروں کے لیے ایک مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کرکے مہم کی قیادت کی۔ اس پہل کا مقصد صفائی ملازمین کی محنت اور لگن کے تئیں تشکر کا اظہار تھا۔ اس کے ذریعے  روزمرہ کی زندگی میں صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں صفائی ملازمین  کے اہم کردار کو تسلیم کیاگیا۔

WhatsApp Image 2024-09-23 at 2.02.03 PM.jpeg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی)

این آئی ایف ٹی کے احاطے میں صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اسٹریٹ ڈرامے، نکڑ ناٹک اور ریل میکنگ مقابلے کے اسکٹس کا انعقاد کیا گیا۔ این آئی ایف ٹی  کے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی  کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  ‘‘سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا’’ کے موضوع پر مرکوز تخلیقی اور اثر انگیز پرفارمنس کے ساتھ کیمپس کے اندر بیداری پیدا کی ۔ ان کوششوں نے طلباء اور عملہ دونوں کو ایک صاف ستھرا، سرسبز ہندوستان کی سمت ٹھوس اقدام کرنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NPLT.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032PQ6.jpg

ٹیکسٹائل کی وزارت کا صدر دفتر

ٹیکسٹائل کی وزارت کے صدر دفتر میں، ‘‘صفائی متر سرکشا شیورز’’ کے موضوع کے تحت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔ ذاتی حفظان صحت اور تحفظ کو فروغ دینے، ان کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے صفائی ملازمین کو ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے کیونکہ وہ کام کی جگہوں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے میں ایک ناگزیر کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

WhatsApp Image 2024-09-23 at 4.59.09 PM.jpeg

ٹیکسٹائل کمیٹی

ٹیکسٹائل کمیٹی نے اپنے صدر دفاتر اور علاقائی دفاتر میں سائبر حفظان صحت مہم کا آغاز کیا۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، اینٹی وائرس سافٹ ویئر انسٹال کیا گیا، اور ملازمین کو سائبر ہائجین کے سلسلے میں محتاط کرنے کے لیے بیداری  ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر افسران نے کام کی جگہ کی صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بناتے ہوئے مختلف سیکشنز اور ڈویژنز کا بھی معائنہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد آفس اسپیس مینجمنٹ کو بڑھانا اور سائبر سکیورٹی  کے بہتر طور طریقوں کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053QAT.jpg

WhatsApp Image 2024-09-23 at 11.11.39 AM

***

ش ح۔ ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 2058253) وزیٹر کاؤنٹر : 75