امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت ہند کے محکمہ امورصارفین نے طبی جانچ، سلوگن لکھنے اور پینٹنگ کے مقابلے منعقد کرکے ‘سوچھتا ہی سیوا-2024’ مہم کوجاری رکھا
Posted On:
23 SEP 2024 6:56PM by PIB Delhi
ساتویں دن حکومت ہند کے محکمہ امور صارفین‘ سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 ’کو جاری رکھا۔ آج ڈی او سی اے کے ساتھ ساتھ اس کے ماتحت اداروں/خودمختار اورقانونی اداروں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
آج، نوئیڈا کے بی آئی ایس ٹریننگ ونگ یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ فار اسٹینڈرڈائزیشن (این آئی ٹی ایس)، نے صفائی متر سرکشا شور’ کی میزبانی کی جس میں مفت ہیلتھ چیک اپ اور فلاح و بہبود کے کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ شور میں تقریبا 70 صفائی متر کی صحت کی جانچ کی گئی۔ تقریب کا افتتاح محکمہ امورصارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم ، سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے کیا۔ ان کے ہمراہ جناب پرمود کمار (ڈی جی، بی آئی ایس) بھی موجود تھے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، عزت مآب وزیر نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں صفائی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے صفائی کو ہمارے کردار اور ہماری روزمرہ کی ثقافت کے بنیادی حصے کے طور پر پروان چڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ عزت مآب وزیرموصوف نے نوئیڈا کےاین آئی ٹی ایس کیمپس میں ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا اور بی آئی ایس اور محکمہ کے صفائی متر کو حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔
سووچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت نوئیڈا کےاین آئی ٹی ایس میں منعقدہ صفائی متر کیمپ کی ایک جھلک
نوئیڈا کے این آئی ٹی ایس میں عزت مآب وزیر مملکت(سی اے، ایف اینڈ پی ڈی) جناب بی ایل ورما صفائی متر کو حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے
نوئیڈا کے این آئی ٹی ایس میں عزت مآب وزیر مملکت(سی اے، ایف اینڈ پی ڈی) جناب بی ایل ورما‘ ایک پیڑ ماں کے نام (پلانٹ 4 مدر) مہم کے تحت درخت لگا تے ہوئے۔
این ٹی ایچ جے پور میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپس: 23 ستمبر 2024 کو ڈی او سی اے کے دیگر منسلک اور ماتحت دفاتر، یعنی این ٹی ایچ جے پور، آر آر ایس ایل بنگلور اور آر آر ایس ایل، بھونیشور میں بھی صفائی متر تحفظ شور کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ خصوصی طور پر صفائی کے عملے کے ارکان اور ان تنظیم کے عارضی آؤٹ سورس عملے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ اس اقدام کا مقصد ان صفائی متر کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانا تھا، جو ہماری سہولت کے مطابق صفائی اور کارکردگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس مو قع پر طبی ماہرین صحت کی مکمل جانچ فراہم کرنے کے لیے موجود تھے اور ملازمین کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا تھا۔
آر آر ایس ایل بنگلور کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے صفائی متر کو صفائی اور صحت عامہ کے لیے ان کی گرانقدرشراکت کے لیے اعزاز سے نوازا۔ تعریفی نشان کے طور پر، ہر ایک صفائی متر کو ان کی لگن اور محنت کو تسلیم کرنے کے لیے ایک تولیہ فراہم کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
23 ستمبر 2024 کو این ٹی ایچ ، جے پور میں ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا گیا۔
دفتر کے صفائی ملازمین کے ساتھ آر آر ایس ایل بنگلور کے ڈپٹی ڈائریکٹر
آر آر ایس ایل، فرید آباد میں صابن کی تقسیم: سماج میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے،آر آر ایس ایل، فرید آباد نے آج ہاتھ کی صفائی اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنے صفائی کارکنوں میں صابن تقسیم کئے۔
صفائی ملازمین اپنے دفتر/ کام کی جگہ میں صابن حاصل کر رہے ہیں
صفائی مہم: آر آر ایس ایل، ناگپور نے اپنے قریبی پارکوں میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ دفتر کے تمام ملازمین نے مل کر پارک کی صفائی کی۔
آر آر ایس ایل ناگپور کا عملہ اپنے دفتر کے قریب واقع پارک کی صفائی کر تے ہوئے۔
سلوگن رائٹنگ اور پینٹنگ مقابلہ: بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)، کولکتہ برانچ آفس-I، جو کہ محکمہ صارفین کے امور(ڈی او سی اے) کا ایک خود مختار ادارہ ہے، نے آج شہر میں مختلف سرگرمیاں منعقد کیں جن میں دفتر کی جگہ میں صفائی مہم بھی شامل ہے اور شہر کے مختلف اسکولوں میں نعرہ بازی اور پینٹنگ مقابلوں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
بی آئی ایس، کولکتہ برانچ آفس نے کولکتہ کے تین اسکولوں میں پینٹنگ اور سلوگن رائٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔
********
ش ح۔ س ک ۔ف ر
(U: 358)
(Release ID: 2058196)
Visitor Counter : 29