پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم-2024 کے تحت صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

Posted On: 23 SEP 2024 8:28PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے صاف بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) عوامی تحریک کے تحت سوچھتا کے لیے شرمدان کے ساتھ آج بڑے پیمانے پر صفائی مہم پروگرام کا انعقاد کیا۔ 14 ستمبر 2024 سے یکم اکتوبر 2024 تک ملک بھر میں ‘‘سووچھتا ہی سیوا ابھیان 2024’’ منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024 کا مقصد صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں شجرکاری ایک اہم سرگرمی ہے۔ یہ اقدام سوچھ بھارت مشن کے تحت صاف اور سرسبز ہندوستان کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے جسے 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) کو وزیر اعظم کے ذریعہ 2014 میں اس کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YAMF.jpg

 

پارلیمانی امور کی وزارت  کے سکریٹری جناب امنگ نرولااور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کیرالہ ایجوکیشن سوسائٹی سینئر سیکنڈری اسکول، آر کے پورم، نئی دہلی میں اور اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کی۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران اور اراکین نے اسکولی بچوں کے ساتھ سوچھتا کے مقصد کے لیے شرمدان  پروگرام میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029FK3.jpg

 

اسکول کے علاوہ اس کے پارک اور سامنے کی سڑک پر تقریباً تین گھنٹے تک صفائی مہم چلائی گئی۔ یہ پرجوش شہریوں کا ایک شاندار گروپ تھا جس میں چھوٹے اسکول جانے والے بچے بھی شامل تھے جو صفائی کو یقینی بنانے اور کوڑا کرکٹ سے پاک بھارت کو حقیقت شکل دینے کے عزم سے لبریز تھے۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے ان تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک بھر میں سوچھتا کو نافذ کرنے کے ایک بہت ہی اچھےخواب کوحقیقی شکل دینے میں تعاون کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PBX8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WZRS.jpg

 

مہم کے سلسلے میں،کیرالہ  ایجوکیشنل سوسائٹی سینئر سیکنڈری اسکول میں  پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش کی قیادت میں ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت شجرکاری مہم چلائی گئی۔ سکریٹری، ایم او پی اے کیرالہ ایجوکیشن سوسائٹی سینئر سیکنڈ۔ سکول شجرکاری وزارت کی ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ اس کے تحفظ اور صاف ستھرے اور سرسبز ہندوستان کے فروغ کے عزم کی علامت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SWYH.jpg

 

یہ تقریب عوام کی بھلائی کی خدمت کے اپنے بڑے مشن کے حصے کے طور پر صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ پیڑ ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صاف ستھری ہوا فراہم کرکے، وہ ہمیں صحت مند بناتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069ZO1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TOLQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008W67W.jpg

 

طلباء میں صفائی کے جذبے کو بیدار کرنے کے لیے اسی اسکول میں ایس ایچ ایس 2024 کے تھیم پر ایک مضمون نویسی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف کلاسوں کے تقریباً 120 طلباء نے حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010QEOV.jpg

 

طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم او پی اے کے سکریٹری نے مضمون نویسی کے مقابلےمیں حصہ لینے والے بہترین تین طلبہ کو ان کی کارکردگی کے لیے نقد انعام اور اسناد سے نوازا۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011DOQC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012T61I.jpg

 

بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے موقع پر، ایم او پی اے کے سکریٹری نے اس مہم کی اہمیت کواجاگر کیا اور کیرالہ ایجوکیشن سوسائٹی سینئر سیکنڈری اسکول کے طلباء اور ایم او پی اے کے اہلکارکو صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے میں فعال طور پر شامل ہونے کے لئے زور دیا۔ مہاتما گاندھی کے وژن اور وزیر اعظم کے مشن کو اجاگر کرتے ہوئے سکریٹری نے طلبہ اور کمیونٹیز کے لیے ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول بنانے کے مقصد سےصفائی کو ایک باقاعدہ عمل بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

کیرالہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین، جناب کے پی مینن نے بتایا کہ ان کے اسکول میں ایک بہت ہی فعال ایکو کلب ہے جس میں محنتی اور سرشار طلباء شامل ہیں، جو اپنے ارد گرد کو ہرابھرا اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتہائی ترقی پسند ذہنیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے سوچھتا ہی سیوا مہم - 2024 کے لیے اپنے اسکول کا انتخاب کرنے کے لیے ایم او پی اے کےسکریٹری اور ایڈیشنل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

********

ش ح۔ س ک ۔ف ر

 (U: 362)



(Release ID: 2058195) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Punjabi