شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
کرٹین ریزر
چوبیس ستمبر 2024 کو ممبئی میں جی ڈی پی اور سی پی آئی کے ماہرین اور اقتصادی ماہرین کے ساتھ بات چیت ہوگی
Posted On:
24 SEP 2024 11:51AM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) ممبئی میں 24 ستمبر 2024 کو جی ڈی پی اور سی پی آئی کے ماہرین اور اقتصادی ماہرین کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کر رہی ہے۔
بات چیت کا مقصد اشاریات کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے واسطے تخمینہ کے ماہرین اوراقتصادی ماہرین کی آراء اور تجاویز حاصل کرنا ہے جو ان جی ڈی پی اور سی پی آئی ڈیٹا کو فعال طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس بات چیت میں ایم او ایس پی آئی کو متعلقہ فریقوں کے ساتھ مجوزہ اصلاحات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم ہوگا جو دونوں اشاریوں کی بنیاد پر نظرثانی کے عمل کے دوران بروئے کار لائے جانے کی توقع ہے۔ اس سے متعلقہ فریقوں کے درمیان جی ڈی پی اور سی پی آئی سےمتعلق خیالات/بصیرتوں اور مہارت کے تبادلے کو تقویت ملے گی۔
اس پس منظر میں، جی ڈی پی اور سی پی آئی کے تخمینہ کے ماہرین اوراقتصادی ماہرین کے ساتھ بات چیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے جس میں ان اشاریوں کے طریقہ کار کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ڈیٹا کے ذرائع پرایم او ایس پی آئی اور ملک کے ماہرین تخمینہ اور ماہرین اقتصادیات کے ساتھ مزید تعاون پر مبنی طریقہ کار پر غوروخوض کیا جائےگا۔
ایم او ایس پی آئی کےمحکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری، چیف اکنامک ایڈوائزر، مہاراشٹرکے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ای اے سی- پی ایم کے ممبر اور دیگر ممتاز شخصیات اس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جی ڈی پی اور سی پی آئی کی پیشن گوئی کرنے والے، ماہرین اقتصادیات، بینکوں کے نمائندے، مالیاتی اداروں اور اقتصادی اشاریوں کے تجزیہ میں شامل تنظیموں کے نمائندے اس پروگرام کے شرکاء ہیں۔ اس پروگرام میں ایسے اداروں کے 40 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ اس بات چیت کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے پروگرام کے دوران نیشنل اکاؤنٹس ،قیمتوں کی شماریات پر پریزنٹیشنز بھی ترتیب دی گئی ہیں۔
****
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش
U. No.364
(Release ID: 2058191)
Visitor Counter : 37