سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بایوٹیکنالوجی کے محکمہ نے سوچھتا ہی سیوا- 2024 اور خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا

Posted On: 23 SEP 2024 6:45PM by PIB Delhi

بایوٹیکنالوجی کے محکمے نے سوچھتا پروگرام کا آغاز کیا اور سوچھتا ہی سیوا  2024 اور خصوصی مہم  4.0 کے تحت ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر حلف لیا۔ بایو ٹکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری نے محکمہ کے افسران اور عملے کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ہندوستان کے تئیں بیداری اور عزم پیدا کرنے کے مقصد سے سوچھتا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00248Q9.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UDDJ.png

بی آر آئی سی ادارے، آئی سی جی ای بی نئی دہلی، آر سی بی فرید آباد اور محکمہ بایو ٹیکنالوجی کے پی ایس یوز بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے باقاعدہ پوسٹس کے ذریعے 130 سے ​​زیادہ سرگرمیوں کے عزم کے ساتھ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی بی ٹی اپنے نوڈل افسران کے ذریعے پی ایس یوز کے ساتھ مذکورہ اداروں کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ مہم کی سرگرمیوں کا محکمہ کے نوڈل آفیسر اور بایو ٹکنالوجی محکمہ کے سکریٹری کے ذریعہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ صفائی کو یقینی بنایا جا سکے اور زیر التوا امور کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 344



(Release ID: 2058037) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi