وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت  پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے چند اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ نئی مصنوعات کا آغاز کیا اور اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجی  کے اقدامات کی تعریف کی

Posted On: 23 SEP 2024 5:33PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں محکمہ کے پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجی کے اقدامات  کو سراہا۔ انہوں   نے چند اسٹارٹ اپس کی تیار کردہ نئی مصنوعات بھی لانچ کیں۔

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے افتتاحی دن ایک سی ای او گول میز کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ نے بھی شرکت کی۔ اس کی مشترکہ صدارت کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور ڈبہ بند خوراک کی  صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب چراغ پاسوان نے کی۔ اس اہم اجتماع نے ڈبہ بند خوراک  اور اس سے منسلک شعبوں میں سرکردہ ہندوستانی اور عالمی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زیادہ سی ایکس اوز  کو اکٹھا کیا۔

 مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے کی سکریٹری محترمہ  الکا اپادھیائے نے 19 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم کے ہال نمبر 2 میں محکمہ مویشی پروری اور دودھ کی صنعت  کے پویلین کا افتتاح کیا۔ 19 سے 22 ستمبر 2024 تک منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا ایونٹ 2024 میں مویشی پروری اور دودھ کی صنعت  کے محکمے نے حصہ لیا ہے۔

پویلین میں محکمہ نے مویشیوں  اور دودھ کی صنعت کے  شعبے  میں بڑی اسکیموں، پروگراموں، نئے اقدامات اور اختراعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔ پویلین میں نیشنل ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، اسٹارٹ اپس، اور مویشی پروری اور دودھ کی صنعت  کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں سمیت 25 اسٹالز بھی  لگائے گیے تھے۔ پویلین کے اہم پرکشش مقامات  "سیلفی پوائنٹ" اور اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کی جانب سے مختلف اختراعی مصنوعات کے براہ راست  مظاہرے تھے۔ نمائش نے تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور شعبے کی نمو اور ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمے کے عزم کو اجاگر کیا۔

محکمہ نے 20 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم کے کانفرنس روم 15 میں "کاروبار اور مویشیوں کے شعبے میں نوجوانوں کی ترقی " کے عنوان سے ایک علمی سیشن کا انعقاد کیا۔ محترمہ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری،  محکمہ مویشی پروری اور دودھ کی صنعت  (ڈی اے ایچ ڈی) نے اس سیشن کی نظامت کی۔ معزز مقررین میں ڈاکٹر راجیش شرما، گروپ ہیڈ (اے این)، این ڈی ڈی بی (نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ)، جناب نرمل چودھری، بانی، دودھ اسٹیشن، ڈاکٹر ارندم مکوپادھیائے، مینیجر (پروڈکشن)، ہرینگھٹا میٹ پلانٹ، مغربی بنگال لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ، جناب راہل گنپتی، بانی، اتسویا ٹیکنالوجیز اور ڈاکٹر لیپی سیریوال، ڈپٹی کمشنر، این ایل ایم ڈویژن، ڈی اے ایچ ڈی شامل تھے ۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں کو مویشیوں کے شعبے میں ضم کرنے کے لیے اختراعی حکمت عملیوں کو تلاش کرنا، کاروباری مواقع کو اجاگر کرنا اور مویشیوں کے انتظام میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا تھا۔

 

*****

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.335


(Release ID: 2057968) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil