الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ای آر ٹی –اِن اور ایس آئی ایس اے کی طرف سے اپنی نوعیت کے پہلے اے این اے بی- ایکریڈیٹڈ اے آئی سکیورٹی سرٹیفکیشن (سی ایس پی اے آئی)پروگرام کی شروعات

Posted On: 23 SEP 2024 3:54PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) ، حکومت ہند کی انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) اورفارنسک پر مبنی سائبر سکیورٹی کی گلوبل لیڈر ایس آئی ایس اے نے مشترکہ طور پر سرٹیفائیڈ سکیورٹی پروفیشنل فار آرٹیفیشیل انٹیلیجنس (سی ایس پی اے آئی) پروگرام کا افتتاح کیا جو اے این اے بی سے منظور شدہ اپنی نوعیت کا پہلا اے آئی سکیورٹی سرٹیفیکیشن ہے۔سی ای آر ٹی -اِن اور ایس آئی ایس اے کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی پہل سے ہندوستان میں اے آئی سکیورٹی سرٹیفیکیشن کے شعبے میں اہم سنگ میل کی نشاندہی ہوتی ہے۔سی ایس پی اے آئی پروگرام سکیورٹی کے پیشہ ور افراد کو پائیدار طریقوں کی پابندی کرتے ہوئے اے آئی کو کاروباری ایپلی کیشنز میں مؤثر طریقے سے ضم کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے لیس کرتا ہے۔

ایس آئی ایس اے کے بنگلورو میں واقع ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں سی ای آر ٹی-اِن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجے بہل نے ایس آئی ایس اے کے بانی اورسی ای او جناب دھرشن شانتامورتی کے ہمراہ  سائبرسکیوریٹی پیشہ ور افراد کواے این اے بی سے تسلیم شدہ اے آئی سکیورٹی سرٹیفیکیشن (سی ایس پی اے آئی ) سرٹیفکیٹس  جاری کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1PHPH.jpg

سی ای آر ٹی –اِن کے ڈائریکٹر جنرل  نےمجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایس اے کے ذریعے یہ جلد اور بروقت منعقد ہونے والے سی ایس پی اے آئی پروگرام سے پیشہ ور افراد کو جامع مہارت کے ساتھ اے آئی سسٹمز کو سمجھنے اور خطرات کے نئے اسپیکٹرم کے خلاف متحرک رہنے کے لیے اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اے این اے بی سے منظور شدہ اے آئی سکیورٹی سرٹیفیکیشن کے اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام کے بطور یہ کورس سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تیزی سے پیش آنے والے اے آئی کے خطرے کے منظر نامے سے بالکل مطابقت رکھتا ہے۔ سنجیدگی سے وضع کردہ کورس میں اے آئی سکیورٹی کے تمام اہم عناصر کا امتزاج ہے اور اس سے کام کے ماحول میں محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی کو اپنانے اور نافذ کرنے کی مہارتوں کو تقویت ملے گی۔ اس پروگرام سے مختلف قسم کے مواقع اور اے آئی سے متعلق ملازمتوں کی طلب کا بڑا دروازہ کھلے گا۔مشترکہ سرٹیفیکیشن پروگرام سی ای آر ٹی-اِن کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اور قدم ہے۔

ایس آئی ایس اے کے بانی اور سی ای او  جناب دھرشن شانتامورتی نے سی ایس پی اے آئی پروگرام کے حوالے سے اپنے نقطۂ نظر بتاتے ہوئے کہا کہ سی ایس پی اے آئی پروگرام کی شروعات سے  ہمارے سائبر نالندہ اقدام کی تکمیل ہوتی ہے،جس کا آغاز پچھلے ہفتے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے ساتھ ہوا ہے تاکہ مستقبل کے سائبر سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ یہ پروگرام ہندوستان اور عالمی سطح پر سکیورٹی کے سب سے اہم مسائل کو حل کرنے کے تئیں ہماری پختہ عہد بندی کی عکاسی کرتا ہے۔ پیشہ ور افراد کواے آئی سسٹمز کی حفاظت کے آلات اور علم سے آراستہ کر کے ہم اختراع پسندی اور ذمہ داری پر مبنی محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ ہمارا یہ بھی یقین ہے کہ اس پروگرام کے سرٹیفکیٹ یافتہ پیشہ ور افراد تنظیمی حفاظت کی شکلوں کو بہتر کریں گے ، خلاف ورزیوں کے امکانات کو کم کریں گے اور صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد پیدا کریں گے۔

ایس آئی ایس اے کی فارنسک اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے نائب صدر، رینجو ورگیز نے سی ایس پی اے آئی پروگرام پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں انہوں نے شرکاء کو اے آئی سسٹمز کی حفاظت کے لیے اس کی منفرد خصوصیات اور حفاظتی حکمت عملیوں سے روشناس کرایا۔

سی ای آر ٹی-اِن کے بارے میں:

انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-اِن) حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک سرکاری تنظیم ہے۔سی ای آر ٹی-اِن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 70 بی کے تحت وقوعات پر ردعمل کی قومی ایجنسی کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔سی ای آر ٹی-اِن رپورٹ شدہ سائبر سکیورٹی کی وقوعات پر بروقت جوابی کارروائی کے لئے 24x7 انسیڈنٹ رسپانس ہیلپ ڈیسک چلاتا ہے۔سی ای آر ٹی-اِن وقوعات کے انسداد اور رسپانس سروسیز کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کوالٹی مینجمنٹ سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

ایس آئی ایس اے کے بارے میں:

ایس آئی ایس اے  ڈیجیٹل پیمنٹ کی صنعت کے لیے سائبر سکیورٹی کا حل فراہم کرنے والی فارنسک پر مبنی عالمی کمپنی ہے، جس پر سرکردہ تنظیمیں اپنے کاروبار کو مستحکم انسدادی ، اکتشافی اور اصلاحی سائبرسکیوریٹی سلوشنز کے ذریعے محفوظ بنانے کے لیے اعتماد کرتی ہیں۔ ایس آئی ایس اے کے پرابلم -فرسٹ، انسانوں پر مرکوز طریقۂ کار سے کاروباری اداروں کو اپنی سائبر سکیورٹی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ایس آئی ایس اے 40 سے زائد ممالک میں 2000 سے زائد صارفین کو حقیقی تحفظ فراہم کرنے کے لیے فارنسک انٹیلی جنس اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتا ہے۔

****

ش ح۔م ش ع۔ ع د

U. No. 332


(Release ID: 2057964) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi