ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ایک گھنٹے میں 5 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے ٹیریٹوریل آرمی کی 128 بٹالین کی ایکولوجیکل  ٹاسک فورس کو مبارکباد دی


وزیر اعظم کی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم اور ٹی اے کے ’بھاگیداری اور ذمہ داری‘ پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد

Posted On: 23 SEP 2024 11:24AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 22 ستمبر2024 کو ایک گھنٹے میں 5 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ درج کرنے پر ٹیریٹوریل آرمی کی 128 انفنٹری بٹالین اور ایکولوجیکل ٹاسک فورس (ایم او ای ایف اینڈ سی سی کی 6 یونٹوں میں سے ایک) کو مبارکباد دی۔

مرکزی وزیر جناب یادو نے کئی شراکت داروں بشمول ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ، بارڈر سیکورٹی فورس، جیسلمیر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اینڈ بارڈر ونگ ہوم گارڈز  ،سنکلپ تارو این جی او اور مختلف تعلیمی اداروں  کے طلبا کو بھی مبارکباد دی۔

 ’ایکس‘ پر ایک  پوسٹ  میں جناب یادو نے لکھا: -

راجپوتانہ رائفلز کی 128 انفنٹری بٹالین (ٹیریٹوریل آرمی) ایکولوجیکل ٹاسک فورس نے22ستمبر 2024 کو 1100 بجے سے 1200 بجے تک جیسلمیر میں وزیر اعظم کی ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘اور ٹی اے کے آؤٹ ریچ  پروگرام   کے تحت ’’خصوصی شجرکاری مہم‘‘ کے دوران   5,19,130  ​​سے ​​زیادہ پودے لگائے، جس کا مقصد  ماحولیاتی بحالی کو بڑھانا اور مقامی لوگوں میں ماحولیاتی بیداری پھیلانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PL6G.jpg

 

اس تقریب میں ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ، بارڈر سیکورٹی فورس، جیسلمیر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اینڈ بارڈر ونگ ہوم گارڈز سمیت  کئی شراکت داروں ، سنکلپ تارو این جی او اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی فعال شرکت دیکھی گئی۔  جیسلمیر میں سات مختلف مقامات پر ایک ساتھ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے متحد کوشش کا مظاہرہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QVHL.jpg

 

’’درختوں کا تحفظ‘‘ کے بینر اور ’’درختوں کا تحفظ کرنے والے خود محفوظ ہوتے ہیں‘‘  کے نعرے کے تحت  ٹیریٹوریل آرمی یونٹ نے کئی عالمی ریکارڈز حاصل کیے، جنہیں ورلڈ بک آف ریکارڈز، لندن نے عارضی طور پر تسلیم کیا۔ اس میں ایک گھنٹے میں ایک ٹیم کی طرف سے لگائے گئے سب سے زیادہ پودے، ایک گھنٹے میں خواتین کی کسی ٹیم  کے ذریعہ  لگائے گئے سب سے زیادہ پودے اور ایک ہی جگہ پر ایک ساتھ پودے لگانے والوں کی سب سے بڑی  تعداد شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F320.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EMOB.jpg

 

ایکریڈیٹیشن ایجنسی یعنی ورلڈ بک آف ریکارڈز فیلڈ میں موجود تھی اور کی گئی  شجرکاری اور حصولیابی کی تصدیق کی۔ ایکولوجیکل ٹاسک فورس نے بھی شجرکاری کے بعد ورلڈ بک آف ریکارڈ سے عارضی ایوارڈ  حاصل  کیا۔

************

ش ح۔م ش ۔ ت ع

(U. 315)

 


(Release ID: 2057773) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil