مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

‘بیٹیوں کا بین الاقوامی دن’:انڈیا پوسٹ وزیراعظم کی ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’مہم کو مضبوط شکل دے رہا ہے ،بیٹیاں ‘سکنیا سمردھی یوجنا ’کے ذریعے با اختیار ہورہی ہیں


شمالی گجرات  خطہ کے ڈاک خانوں میں  بیٹیوں کے چارلاکھ پچاس ہزار  ‘سکنیا سمردھی’  کھاتے کھولے گئے : پوسٹ  جناب جنرل شری کرشنا کمار یادو

 ڈاکوں کے محکمہ میں  شمالی گجرات خطہ میں 478 گاؤں  کو‘سکنیا سمردھی’ گرام  بنایا ہے جس سے بیٹیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں ایک نئی پہچان بنی ہے

Posted On: 22 SEP 2024 5:44PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ کے تحت شروع کی گئی(سکنیا سمردھی یوجنا) کے تحت جہاں دس سال تک کی عمر کی بچیوں کے بہت سارے کھاتے ڈاکخانوں میں کھولے گئے ہیں ، وہیں بہت سارے  گاؤں میں بہت سے اہل  بچیوں کے کھاتے کھولے گئے ہیں اور اس طرح  انہیں مکمل سکنیا سمردھی گرام  بنایاگیا ہے۔ ‘بیٹیوں کے بین الاقوامی دن’ کے (22 ستمبر) کے موقع پر شمالی گجرات کے خطے، احمد آباد کے پوسٹ ماسٹر جنرل،  جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ اب تک شمالی گجرات کے  خطے میں تقریباً 500 گاؤں کو مکمل  طور پرسکنیا سمردھی گرام بنا دیا گیا ہے۔  اتنا ہی نہیں ان گائوں میں اگر کسی کے گھر میں کسی بچی کی پیدائش ہوتی ہے تو ڈاکیہ سکنیہ کھاتہ کھولنے کے لیے فوراً اس کے گھر پہنچ جاتا ہے۔  پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ ان اقدامات کے ساتھ جو بیٹیوں کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں ،شمالی گجرات خطے کے ڈاکخانوں میں‘ سکنیا سمردھی یوجنا’ چار لاکھ پچاس ہزار  زائد کھاتے کھولے گئے ہیں جبکہ گجرات سرکل میں 15.22 لاکھ  کھاتے کھولے گئے ہیں ۔گاؤں کے مختلف ڈاک چوپالوں میں مہم چلا کر کے تمام اہل لڑکیوں کو اسے جوڑا جا رہا ہے۔

1.PNG

 

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ مہم کے تحت جنوری 2015 میں ‘سکنیا سمردھی یوجنا’ شروعات کی تھی۔ اس کے تحت‘ سکنیا سمردھی کھاتہ’  دس سال تک کی لڑکیوں کے لیے کم از کم 250 روپے میں کسی بھی پوسٹ آفس میں کھولا جا سکتا ہے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل  جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ مالی سال میں کم از کم 250 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے  تک کی رقم جمع کیے جا سکتے ہیں۔اس اسکیم کے تحت کھاتہ کھولنے سے صرف 15 سال تک رقم جمع کرنی ہوگی۔ جب بیٹیاں 18 سال کی ہو جاتی ہیں، تو جمع شدہ رقم کا 50 فیصد نکالا جا سکتا ہے اور  کھاتہ کھولنے کی تاریخ سے 21 سال بعد پوری رقم نکالی جا سکتی ہے۔ فی الحال شرح سود 8.2 فیصد ہے اور جمع کی گئی رقم پر انکم ٹیکس میں چھوٹ کا بھی  التزام ہے۔

2.PNG

 

پوسٹ ماسٹر جنرل  جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ ‘سکنیا سمردھی یوجنا ’نہ صرف سرمایہ کاری کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ بیٹیوں کے روشن اور خوشحال مستقبل سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ معاشی جہتوں کے ساتھ اس اسکیم کی سماجی جہتیں بھی اہم ہیں۔ اس میں جمع ہونے والی رقم  نہ صرف بیٹیوں کے لیے اہم ہوگی بلکہ ان کی تعلیم، کیریئر اور شادی میں مفید ثابت ہوگی۔ یہ اسکیم بیٹیوں کو بااختیار بنا کر مستقبل میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خود انحصار ہندوستان کو بھی فروغ دے گی۔

3.PNG

******

ش ح۔ع ح ۔ش ب ن

U-NO.314



(Release ID: 2057756) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Gujarati