نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
محکمہ کھیل کود نے ’سوبھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا‘ کی تھیم کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا کا آغاز کیا
Posted On:
23 SEP 2024 11:01AM by PIB Delhi
محکمہ کھیل کود نے 17 ستمبر 2024 کو سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم، 2024 کا آغاز کیا، جس کا اختتام 2 اکتوبر 2024 کو ہوگا۔ یہ مہم حکومت ہند کے سوچھ بھارت کے وژن کے مطابق ہے۔ایس ایچ ایس 2024 کے لئے ’’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘میں ملک کے تمام شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری اور فعال شراکت داری شامل ہے۔ اس مہم کے تین اہم ستون ہیں-
- شرمدان کے ذریعے سمپورن سوچھتا - اس کا مقصد مخصوص نشانزد اکائیوں میں تبدیلی لانا اور شرمدان سرگرمیوں کے ذریعے مجموعی طور پر صفائی ستھرائی ہے۔
- سوچھتا کی بھاگیداری - یہ مختلف شراکتی سرگرمیوں کے ذریعے صفائی کی کوششوں میں بیداری اور آگاہی کے ذریعے عوامی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
- صفائی مترا سرکشا شیورس: اس کے تحت صفائی متروں کی حوصلہ افزائی اور فائدہ پہنچانے کے لیے سرگرمیاں شامل ہیں۔
ایس ایچ ایس۔ 2024 مہم میں، محکمہ کھیل اور اس کے تحت ،اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) اور لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)جیسی تنظیمیں ایس ایچ ایس -2024 کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پندرہ روزہ مہم کے دوران ہر شہری، کمیونٹی اور تنظیم کی جانب سے وسیع پیمانے پر شمولیت اور شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
محکمہ اور اس کی تنظیمیں 14 ستمبر 2024 کے بعد سے مہم کے دوران مختلف بیداری اور سوچھتا سرگرمیاں منعقد کر رہی ہیں، جس میں پورے ملک میں وسیع پیمانے پر شرمدان، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت شجرکاری مہم، مختلف مقابلوں کا انعقاد وغیرہ کر رہی ہیں۔
************
ش ح۔م ش ۔ ت ع
(U. 312)
(Release ID: 2057746)
Visitor Counter : 35