وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ جے پور میں سینک اسکول کا رسمی افتتاح کریں گے
Posted On:
22 SEP 2024 6:30PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 23 ستمبر 2024 کو راجستھان میں جے پور میں سینک اسکول کا رسمی افتتاح کریں گے۔ یہ این جی اوز، ریاستی حکومتوں اور نجی اسکولوں کے اشتراک سے ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کے وژن کا حصہ ہے۔ یہ نئے اسکول موجودہ 33سینک اسکولوں سے علیحدہ ہوں گے جو پہلے سے ہی سابقہ طرز کے تحت کام کر رہے ہیں۔
وزارت دفاع نے پارٹنرشپ موڈ کے تحت 45 نئے سینک اسکولوں کو منظوری دی ہے۔ یہ نئے اسکول متعلقہ تعلیمی بورڈوں سے وابستگی کے علاوہ سینک اسکول سوسائٹی کے زیر اہتمام کام کریں گے اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ نصاب کے علاوہ ، وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلبہ کو ’اکیڈمک پلس کری کلم ‘ کی تعلیم فراہم کریں گے۔
ستمبر 2023 میں سینک اسکول سوسائٹی نے جے پور کے شری بھوانی نکیتن پبلک اسکول میں ایک نئے سینک اسکول کے قیام کے لیے شری بھوانی نکیتن شکشا سمیتی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اسکول نے موجودہ تعلیمی سال میں کام کرنا شروع کیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 303
(Release ID: 2057662)
Visitor Counter : 43