نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

'نریندر' نے سب کچھ ممکن بنایا ہے ،قومی قیادت سے متعلق   نائب صدر جمہوریہ کا بیان


 جو کچھ بھی منظور ہوتا ہے وہ ممکن ہو جاتا ہے:نائب صدر جمہوریہ  

ملک رام راجیہ کی طرف بڑھ رہا ہے : نائب صدر جمہوریہ  

تعلیم سب سے بڑی تبدیلی کا مرکز ہے : نائب صدر جمہوریہ  

ہندوستان دنیا کا  اہم   مرکز ہے اور اس جیساکوئی دوسرا ملک نہیں   : وی پی

نائب صدر جمہوریہ نے دمن اور دیو کے گھوگھلا میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) فلیٹس کا افتتاح کیا

Posted On: 22 SEP 2024 1:59PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج قومی قیادت کے گہرے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایک نام میں بہت کچھ ہے، تاہم  نام 'نر' اور 'اندر' کے  ملنے سے بنے 'نریندر'  نام نے سب کچھ ممکن بنایا ہے۔

مکانات کی ترقی کے سیکٹرشعبے  میں اب تک کی پیش رفت کی ستائش  کرتے ہوئے، جناب  دھنکھڑ نے کہا کہ مختلف حکومتی اقدامات کے تحت اس خطے میں 21,000 سے زیادہ مکانات کی منظوری اور تعمیر کی گئی ہے۔   ملک میں  تعمیری محاذ پر حقوق پذیر ہونے والی تبدیلیوں و پیش رفت  کو اعلیٰ قیادت سے جوڑتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ یہاں جوکچھ بھی منظورکیا جاتا ہے وہ ممکن ہوجاتا ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ ملک میں سب کچھ کیسے ممکن بنتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی شخصیت کی بدولت ہے جو قوم کی قیادت کررہا ہے ۔

 ملک میں سب سے بڑے شہری اعزازات  کے اصول کنندگان کے انتخاب سے جڑی پچھلی ایک دہائی کی تبدیلوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ  ان دس سال میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پدم شری، پدم بھوشن، پدم وبھوشن، اور بھارت رتن اعزازات واقعی ان لوگوں کو ملتے ہیں جو حقیقت میں ان کے مستحق ہوتے ہیں۔ ملک بھر کے لوگ اب تسلیم کرتے ہیں کہ ایوارڈز صحیح لوگوں کو دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت ہندوستان کے "رام راجیہ" کی طرف سفر کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک بدل رہا ہے اور رام راجیہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس صدی کی سب سے بڑی تبدیلی کے مرکز کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہاکہ بڑے مفکروں نے ہندوستان کو  دنیا کا ایک اہم مرکز بنا دیا ہے۔ اورہندوستان جیسا دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وہ یہ بذات خود نہیں کہتے بلکہ کئی  عالمی ادارے اس تبدیلی کو تسلیم کر رہے ہیں، جو کہ پہلے ناقابل تصور تھی۔

تبدیلی پسند حکمرانی پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے اور ضروری خدمات میں بے مثال ترقی کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ حکومت کی مدد سے اتنی طاقتور آواز اٹھے گی کہ ہر گھر میں بجلی، گیس کنکشن اور بیت الخلاء تک رسائی ہو گی؟ اور اب تو وزیراعظم نے شمسی توانائی کے نظام  کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

معاشی  طور پر بااختیار بنانے کے ذریعے زندگیوں کو بدلنے کے لیے حکومت کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے، انھوں نے خطے میں مدرا قرضوں کے لئے ایک چھوٹا کیمپ منعقد کرنے کی صلاح دی ۔ ایک بار مطلع ہونے کے بعد، لوگوں کو احساس ہو جائے گا کہ حکومت ہند کی پالیسی ہے کہ وہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنائے، جس سے نہ صرف خود روزگار بلکہ دوسروں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جا سکیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج تعلیم   سب سے بڑی تبدیلی کا مرکز ہے، جناب دھنکھڑ نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں۔   

پانی، زمین، آسمان اور خلا کے شعبوں میں ہندوستان کی مجموعی ترقی کا ذکرکرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں  اپنے حصہ کا تعاون  دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم رام راجیہ کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور ہم میں سے ہر ایک اس سفر  میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔  

اس موقع پر دمن اینڈ دیو، دادرنگرحویلی اور لکشدیپ  کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل   اور دیگر معززشخصیات  بھی موجود تھی۔

مکمل متن کے لئےیہاں پڑھیں: : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2057518

 

************

 

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U: 287)


(Release ID: 2057616) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam