شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ریاستی آمدنی اور متعلقہ ایگریگیٹس پر علاقائی تربیتی ورکشاپ - تریپورہ
23ستمبر 2024 سے 27ستمبر 2024
Posted On:
22 SEP 2024 1:06PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت 23ستمبر 2024 سے27 ستمبر 2024 تک ڈی ای ایس تریپورہ کے تعاون سے ریاستی آمدنی اور متعلقہ ایگریگیٹس پر علاقائی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ کرناٹک، میگھالیہ، راجستھان، انڈمان و نکوبار جزائر، ناگالینڈ، منی پور، دہلی، اڈیشہ، سکم، اروناچل پردیش، مغربی بنگال، اتر پردیش جیسے13 ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اگرتلہ میں حکومت تریپورہ کے زیر اہتمام ورکشاپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ورکشاپ میں مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی ) اور متعلقہ ایگریگیٹس کی پیمائش پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مختلف ریاستوں کے اقتصادیات اور شماریات کا ڈائریکٹوریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے جی ایس ڈی پی اور اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں اس کے کردار کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بڑھایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭
ش ح۔ ف خ
U.No: 292
(Release ID: 2057575)
Visitor Counter : 41