اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ(سیل) کے ساتھ مل کر ’سوچھتا ہی سیوا‘ 2024 مہم کے تحت ’سوچھتا رن‘ کا انعقاد کیا
Posted On:
22 SEP 2024 3:24PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے ساتھ مل کر، مہارتنا سی پی ایس ای ، نئی دہلی کے نہرو پارک میں ایک ’سوچھتا رن‘ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی قیادت فولاد کے سکریٹری جناب سندیپ پونڈرک نے کی۔ جناب امریندو پرکاش، چیئرمین، سیل اور فولاد اور سیل کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ملازمین کی بڑی تعداد نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔
'سوچھتا ہی سیوا' 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر، سیل 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک اپنے پلانٹس اور یونٹس میں کئی سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے۔ 'سوچھتا رن'فولاد کی وزارت اور سیل کے ذریعے شروع کیے گئے متعدد اقدامات میں سے ایک تھی جس کا مقصد صفائی اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
ش ح۔ ف خ
U.No: 294
(Release ID: 2057570)
Visitor Counter : 35