ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی کا دن: مہاراشٹر کے گورنر، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر  نے ممبئی میں ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا


وزیر ماحولیات جناب بھوپندر یادو نے فضلے کو ازسر نو قابل استعمال بنانے کے معاملے میں اسٹارٹ اپس کی حمایت کے لیے رہنما خطوط کا اعلان کیا

ریاست مہاراشٹر نے ممبئی  کے جوہو میں بڑی ساحل سمندر صفائی ستھرائی مہم کے ساتھ بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی کا دن منایا

Posted On: 21 SEP 2024 1:20PM by PIB Delhi

ممبئی، 21 ستمبر 2024

ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج جوہو، ممبئی میں ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہم میں حصہ لیتے ہوئے ری سائیکل پلانٹوں کے قیام کے لیے یک وقتی مالی تعاون کے سلسلے میں رہنما خطوط کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’’ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نوجوانوں کے زیرقیادت ری سائیکلنگ اسٹارٹ اپس کے لیے یک وقتی مالی مدد فراہم کرے گی جس کا مقصد ایک صاف ستھرا اور سرسبز کرہ ارض بنانا ہے۔ ‘‘ 21 ستمبر 2024 کو بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی کے دن کے موقع پر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر (ایم او ای ایف سی سی) نے ارضیاتی سائنس کی وزارت اورحکومت مہاراشٹر کے ساتھ جوہو بیچ پر ایک بڑی ساحلی صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.25PMDWXU.jpeg

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ہم انسان وسائل کے استعمال کو سمجھنے کے باوجود اکثر صفائی کی اہمیت کو فراموش کردیتے ہیں۔ "جبکہ قدرت فراخ دلی سے ہمیں خالص وسائل مہیا کرتی ہے، لیکن بدلے میں ہم اس کرہ ارض کو جو چیز فراہم کرتے ہیں وہ اکثر فضلے پر ہی مشتمل ہوتی ہے۔"

انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات ، جیسے آبی تحفظ، ٹھوس فضلے میں تخفیف لانے والی تکنالوجیوں کو فروغ، فضلے کو ٹھکانے لگانے کے نئے طریقہ کار، فضلہ انتظام کاری کے لیے اختراعی طریقہ کار کی حوصلہ افزائی ، صحت مند طرزحیات کو فروغ، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی اور خوردنی اشیاء کے فضلے کی تخفیف ،  کی ضرورت پر بھی بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.24PM(2)SQBF.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.25PM(1)NM9O.jpeg

وزیر موصوف نے شہریوں سے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل قدمی کا حصہ بننے کی بھی اپیل کی، جس کی ترغیب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ایک درخت لگا کر، ہم زندگی کو پروان چڑھانے میں اپنی ماتاؤں کے دوہرے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، دھرتی ماں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور وزارت ممبئی کے ساحلوں کو صاف کرنے کا عہد کرتے ہوئے قابل عمل قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے گورنر، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ صرف ایک دن کی کارروائی کافی نہیں ہے۔ یہ پہل قدمی پورے سال کی جانی چاہئے اور اسے ہر سال دہرایا جانا چاہیے، کیونکہ چھوٹی شروعات اہم تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان کوششوں میں نوجوانوں کو شامل کرکے، ہم ’’کلین ممبئی، گرین ممبئی‘‘ اور بالآخر ’’کلین بھارت، گرین بھارت‘‘ کی سمت  میں کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.25PM(2)RMLQ.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.23PM7SJT.jpeg

مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے نے ریاست کی 720 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور سیاحت کو فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایک خدمت کے طور پر صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے 17 ستمبر کو گرگام چوپاٹی پر شروع کی گئی صفائی ستھرائی مہم میں شہریوں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا جو 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

یہ ساحلی صفائی ستھرائی مہم ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 سے زیادہ دیگر ساحلوں کے ساتھ چلائی جاتی ہے۔ اس سال صفائی مہم کا موضوع ہے"سوابھاؤ سوَچھتا - سنسکار سوَچھتا"، جس میں صاف ستھرے ساحلوں اور سمندری ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے قدرتی صفائی اور ثقافتی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.24PM(1)90O8.jpeg

مہم کے دوران، شرکاء نے ’’آئی ایم سیونگ مائی بیچ‘‘ کا عہد لیا اور صفائی ستھرائی کے لیے اپنی عہدبندگی کا اظہار کیا۔ یہ فرقہ وارانہ کوشش وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی وسیع تر قومی مہم سے ہم آہنگ ہے، جس نے صفائی ستھرائی کو قومی ترجیح بنانے پر زور دیا ہے۔ شرکاء نے انسانی زنجیریں بھی بنائیں اور ساحل سمندر کی صفائی کی براہ راست کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.23PM(1)INSZ.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.24PMSSUY.jpeg

ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری جناب پروین داراڈے نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے خصوصی سکریٹری جناب تنمے کمار اور میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی، حکومت مہاراشٹر کے میونسپل کمشنر جناب بھوشن گگرانی  نے بھی اس تقریب کے دوران اظہار خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at1.18.26PM2LW9.jpeg

 

پس منظر

اپنے آغاز کے بعد سے، ساحل سمندر کی صفائی  ستھرائی کی مہم نے قابل ذکر سنگ میلوں کے ساتھ رفتار حاصل کی ہے۔ ایم او ای ایف سی سی نے 2018 میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر #IAM SAVING MY BEACH مہم کا آغاز کیا، جو ملک بھر میں صفائی  ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کے ایک باقاعدہ سلسلے میں تبدیل ہو گئی ہے۔ 2022 میں، "سوَچھ ساگر، سرکشت ساگر" کے بینر تلے چلائی گئی مہم میں 15,000 سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا، اور اس کے تحت 75 ساحلوں سے 1500 ٹن سے زیادہ فضلہ اکٹھا کیا گیا۔

پچھلے سال، جی20 صدارت کے دوران، ایک جن بھاگیداری تحریک میں کمیونٹی کی مصروفیت میں مزید اضافہ کیا، جس میں 14 جی20 ممالک اور مدعو کیے گئے مختلف ممالک کی شرکت دیکھی گئی۔ اجتماعی کوشش کے نتیجے میں عالمی سطح پر 55 سے زیادہ ساحلوں کی صفائی ہوئی، جس سے ماحولیاتی تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کی طاقت کا مظاہرہ ہوا۔

بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی کا دن نہ صرف صفائی ستھرائی مہم کے طور پر بلکہ ایک اہم تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سمندری کثافت کے اثرات اور ہمارے سمندروں کو محفوظ بنانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔ اس سال کی مہم میں دستخطی مہم، شجرکاری، اور آگاہی ڈسپلے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد طرز زندگی کو متاثر کرنا ، پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ ایک مرکزی ڈیٹا بیس حصولیابیوں کو ٹریک کرے گا، شفافیت کو یقینی بنائے گا اور کمیونٹی کی مسلسل شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:263



(Release ID: 2057390) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Marathi