مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے زیر اہتمام سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)  2024 مہم کا انعقاد کا سلسلہ جاری

Posted On: 21 SEP 2024 6:27PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) ملک بھر میں اپنی ذیلی تنظیموں/ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز میں 17.09.2024 سے 02.10.2024 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) - 2024 مہم کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ مہم سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد ہورہی ہے۔ یہ مہم شہریوں کو ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی کوششوں میں حصہ لینے اور صفائی متر (صفائی ملازمین) کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے کر عوامی شرکت کی حوصلہ کرتی ہے۔ صفائی کے ملازمین کے کردار کو تسلیم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے واسطے 'صفائی متر سرکشا شیویر' ، پورے ہندوستان میں محکمہ کی ذیلی تنظیموں/ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سنچار بھون، نئی دہلی میں واقع محکمہ ٹیلی مواصلات کے صدر دفاتر میں آج 'صفائی مترا سرکشا شیویر' (صفائی ملازمین کے تحفظ کا کیمپ) کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈی ٹی جی (سی اینڈ اے) جناب ایس بالاچندر ایئر نے کیا۔ کیمپ میں تقریباً 100 صفائی ملازمین اور ان کے بچوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اور انہیں حفظان صحت کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

******

U.No:248

ش ح۔ م ش ع۔



(Release ID: 2057389) Visitor Counter : 22


Read this release in: Marathi , English , Hindi