وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی بی ڈی ٹی نے ڈائریکٹ ٹیکس ویواد سے وشواس (ڈی ٹی وی ایس وی) اسکیم، 2024 کے اصول اور فارم کو شائع کیا


یہ اسکیم یکم اکتوبر 2024 سے نافذ ہونے والیوالی ہے

ڈی ٹی وی ایس وی اسکیممیں 'نئے اپیل کنندہ' کے لیے 'پرانے اپیل کنندہ' کے مقابلے میں کم تصفیہ کی رقم کا التزام کیا گیا ہے۔

Posted On: 21 SEP 2024 1:40PM by PIB Delhi

مالیاتی اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمنکے ذریعہ مرکزی بجٹ 2024-25 میںکیے گئے اعلانات کےمطابق سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس کے تنازعات سے متعلق معاملوں میں زیر التواء اپیلوں کو حل کرنے کے لیے ڈائریکٹ ٹیکس ویواد سے وشواس اسکیم، 2024 (جسے ڈی ٹی سی ایس سی - 2024کے مخفف نام سے موسوم کیا گیا ہے) کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مذکورہ اسکیمیکم اکتوبر 2024 سے نافذ ہوگی۔

ڈی ٹی سی ایس سی اسکیم، 2024 کو مالیات (نمبر 2) ایکٹ، 2024 کے ذریعے نافذ کیا گیاہے۔ مزیدیہ کہ اسکیم کو نافذ کرنے کے لیےاصول و فارم کو بھیG.S.R 584(E) مؤرخہ 20.09.2024 میںنوٹیفکیشن نمبر104/2024 کے ذریعےجاری کیا گیا ہے۔

ڈی ٹی وی ایس وی اسکیممیں 'پرانے اپیل کنندہ' کے مقابلے میں 'نئے اپیل کنندہ' کے لیے کم تصفیہ کی رقم کا التزام کیا گیا ہے۔ ڈی ٹی وی ایس ویاسکیم 31.12.2024 کویا اس سے پہلے ڈیکلیریشن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے اس کے بعد ڈیکلیریشن فائل کرنے والوں کے مقابلےکم سیٹلمنٹ کی رقوم کا بھی التزام کرتی ہے۔

ڈی ٹی وی ایس ویاسکیم کے مقاصد کے لیے چار الگ الگ فارم جاری کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

فارم -1: ڈیکلیریشن دہندہ کے ذریعہڈیکلیریشن اور انڈر ٹیکنگ فائل کرنے کا فارم

فارم-2: متعینہ اتھارٹی کی طرف سے جاریہونے والے سرٹیفکیٹ کا فارم

فارم -3: ڈیکلیریشن دہندہ کے ذریعہ ادائیگی کی اطلاع کا فارم

فارم 4: متعلقہ اتھارٹیکی طرف سے ٹیکس بقایا جات کی مکمل اور حتمی تصفیہ کا حکم

ڈی ٹی وی ایس وی اسکیممیں یہ التزام بھی ہے کہ ہر تنازعہ کے لیے فارم-1 الگ سے دائر کیا جائے گا سوائے اس کے کہ اپیل کنندہ اور انکم ٹیکس اتھارٹی، دونوں نے ایک ہی حکم کے سلسلے میں اپیل دائر کی ہو، ایسی صورت میں واحد فارم-1 دائر کیا جائے گا۔

ادائیگی کی اطلاع فارم-3 کے ذریعہ دی جائے گی اور اسے اپیل، اعتراض، درخواست، رٹ پٹیشن، خصوصی رخصت کی درخواست، یا دعویٰ واپس لینے کے ثبوت کے ساتھ متعلقہ اتھارٹی کے پاس جمع کرنا ہے۔

فارم 1 اور 3 اعلان کنندہ کے ذریعہ الیکٹرانک طور پر پیش کیے جائیں گے۔ یہ فارم محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل یعنیwww.incometax.gov.in پر دستیاب ہوں گے۔

ڈی ٹی وی ایس وی اسکیم، 2024 کی تفصیلی دفعات کے لیے،مالیات (نمبر 2) ایکٹ، 2024 کے سیکشن 88 سے سیکشن 99 تک براہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس رولز، 2024 کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔

قانونی چارہ جوئی کے نظم کیسمت میں حکومت کا یہ ایک اور اہم پہل ہے۔

نوٹیفکیشن تک رسائی کے لیے یہاں پر کلک کریں

٭٭٭٭٭٭٭

ش ح۔ م ش ع

U.No: 246

 



(Release ID: 2057356) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Marathi