کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کوئلہ وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر "ایک پیڑ ماں کے نام" کے تحت ملینیم پارک میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 21 SEP 2024 2:30PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج ملینیم پارک میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری کی ایک مہم کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب جاریہ سوچھتا ہی سیوا مہم کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے۔

 

 

کوئلہ کی وزارت میں سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤ نے شجرکاری مہم کی قیادت کرتے ہوئے ایک پودا لگایا۔ اس تقریب میں سینئر افسران اور عملہ کے اہلکار بھی  موجود تھے۔ کوئلہ وزارت کے حکام کی فعال شرکت ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کی اجتماعی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ شمولیت وزارت کے اس کے کان کنی کے کاموں میں پائیدار طریقوں کو ضم کرنے کے عزم کی تصدیق کرتی ہے اور ملک کے صاف اور سبز مشن کی حمایت میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی نظریے کے تحت ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی نے25 جولائی 2024 کو بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ، دھنباد سے ورکشاروپن ابھیان 2024 کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے دن، کول/لگنائٹ پی ایس یوز نے اجتماعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے اور تقسیم کیے ۔ کوئلہ کی وزارت کی رہنمائی کے تحت، ان پی ایس یوز نے مالی سال 2024-25 کے دوران 31 اگست 2024تک 1,388 ہیکٹر اراضی میں اور اس کے آس پاس 3.3 ملین سے زیادہ پودے لگاتے ہوئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ، کوئلہ اور لگنائٹ پی ایس یوز نے ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں، انہوں نے کوئلے کی کان کنی والے علاقوں میں 10,942 ہیکٹر اراضی پر 24 ملین پودے لگائے ہیں، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، کاربن کے اثرات کو کم کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کوئلہ کی وزارت زمین کی بحالی اور ایکو پارکس کی ترقی سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے مستقل طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ آج کی شجرکاری مہم ایک صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کے حصول کی طرف ایک اور اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، اس طرح یہ  سوچھ بھارت کے نظریے کو آگے بڑھاتی ہے۔

*********

ش ح۔ش ار۔  ج

Uno-250



(Release ID: 2057354) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Marathi