وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس -2024/2


17 تا 20 ستمبر 2024

Posted On: 21 SEP 2024 12:53PM by PIB Delhi

بحریہ کے کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس 2024 کا دوسرا ایڈیشن 17 سے 20 ستمبر 2024 تک نوسینا بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بحریہ کی جنگی صلاحیت کو مزیدبہتر بنانے اور دیگرخدمات کے ساتھ آپریشنز کو ہم آہنگ کرنے کے واسطےمعاصر سکیورٹی کے اصولوں اور تنقیدی تجزیہ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کا مقصد بین الاقوامی پیش رفت کے پس منظر میں خطے کی جیواسٹریٹیجک صورتحال کی حرکیات کا بھی جائزہ لینا تھا اور بحریہ کے سینئرافسران کے تبادلہ خیال سے،بحر ہند کے خطے میں سب سے مقدم جواب دہندہ اور ترجیحی سکیورٹی پارٹنر کے طور پر اسےمضبوط بنانے کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنا اور آتم نربھر بھارت کے قومی وژن سے اس کی مستقل وابستگی اور اس کی شراکتوں کو مستحکم بنانا تھا۔

نئی دہلی کے نئے نوسینا بھون  میں منعقدہ کانفرنس کا آغاز بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے افتتاحی خطابسے ہوا، جس میں انہوں نے کانفرنس کو ہندوستانی بحریہ کے واحد سب سے اہم اعلیٰ سطحی فورم کے طور پر اجاگر کیا جس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، خیالات پیش کیے جائیں گے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لیے حلول تلاش کیے جائیں گے کہ بحریہ جنگی لحاظ سے تیار، قابل اعتماد، مربوط اور مستقبل کے لیے تیار فورس کی حیثیت سےبرقرار رہے۔ بحریہ کے سربراہ نے ابھرتی ہوئی تخریبی تکنیکوں اور سمندری ڈومین میںنت نئیو حکمت عملیوں کے ساتھ معاصر جیو اسٹریٹجک ماحول کی تیز رفتاری پر روشنی ڈالی۔ مختصر، درمیانی اور طویل مدتی لحاظ سے بحریہ کے لیے اہم توجہ والے شعبوں کو شمار کراتے ہوئے، بحریہ کے سربراہ نے تمام بحری پلیٹ فارمز، آلات، ہتھیاروں، اور سینسرز کی جنگی لحاظ سے تیاری کو یقینی بنانے کی ضرورت  پر زور دیا جو ہدف کے مقام پر آرڈیننس ڈیلیوری کے واحد فوکس میں مضمر ہے۔ بحریہ کے سربراہ نے کوسٹ گارڈ اور دیگر میری ٹائم ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ، ہم آہنگی اور فعال روابط کے ذریعےبحری سلامتی اور ساحلی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بحریہ کے سربراہ نے بحریہ کے صدر دفاتر میں تعینات کمانڈز اور اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ اچھی متوازن، کثیر جہتی،ہموار ربط وضبط کے نیٹ ورک والی فورس کے طور پر اپنے قومی بحری مفادات کی خاطر فوری اقدام کرنے،ان کا تحفظ کرنے اور فروغ دینے کے لیے تیار رہیں-کسی بھی وقت، کہیں بھی،بہر صورت!

عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 ستمبر 24 کو بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر دفاع نے بحر ہند کے خطے میں بحری سلامتی قائم رکھنے میں ہندوستانی بحریہ کی کوششوں کو تسلیم کیا اور خلیج عدنسے گزرنے والے مال بردار جہازوں کے ذریعہ اہم ساز وسامان کی نقل وحمل کے تحفظ  میں ہندوستانی بحریہ کے کلیدی کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ متعدد آپریشنل اور اسٹریٹجک مسائل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، انہیں ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ پیمانے پر آپریشنل تیاری اور مستعدی کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دیگر خدمات کی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر دفاع نے ٹیک ڈیمو میں بھی شرکت کی، جس کا اہتمام تقریب کے ضمن میں کیا گیا تھا۔ ڈیمو میں مختلف ایجنسیوں بشمول ہندوستانی بحریہ کی اہم تحقیقی وترقیاتی تنظیم ویپنز اینڈ الیکٹرانکس سسٹمز انجینئرنگ اسٹیبلشمنٹ (ڈبلیو ای ایس ای ای) نے خود مختار سسٹم، ڈومین کی بیداری، سافٹ ویئر سے طے شدہ ریڈیوز اور دیگر مخصوص تکنیک رخی اقدامات سمیت مقامی تیارشدہ حلوں کی نمائش کی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور اعلی سطح کے دیگر شہری اور فوجی حکام موجود تھے۔     

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2056628

سی ڈی ایس، سی او اے ایس اور سی اے ایس نے بھی کانفرنس کے دوران بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی جس انہوں نے میں آپریشنل ماحول کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے تیاری کی سطح کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے چیلنجوںاورتقاضوں کو اجتماعی طور پر پورا کرنے کے لیے مسلح افواج کو مزید انضمام پر قادر بنانے کے لیے موجودہ آپریشنل ماحول کے پیش نظر تین سروسز کے درمیان ہم آہنگی کے شعبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں آپریشنل، میٹریل، انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور انسانی وسائل سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے اور معاصر اور ابھرتے ہوئے بحری سلامتی کے چیلنجوں اور تخفیفی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at12.53.4642LE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at12.53.46(1)HJ66.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-21at12.53.47IEB2.jpeg

 

***

ش ح۔ م ش ع

U.No: 245


(Release ID: 2057338) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil