پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور برازیل کے درمیان تعاون پر ہندوستان کے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر اور برازیل کے کانوں اور توانائی کے وزیر کے درمیان ملاقات پر مشترکہ بیان

Posted On: 21 SEP 2024 6:18AM by PIB Delhi

ہندوستان کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر، عزت مآب جناب ہردیپ ایس پوری نے فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کے کانوں اور توانائی کے وزیر عزت مآب جناب الیگزینڈر سلویرا کی دعوت پر 19 سے 21 ستمبر تک فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کا سرکاری دورہ کیا۔ ایچ ای ہردیپ پوری کے ساتھ انڈین آئل اینڈ گیس کمپنیاں تھیں جو اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم دونوں سیکٹر کی نمائندگی کررہی تھیں۔

دورے کے دوران، فریقین نے توانائی کے شعبے میں موجودہ تعاون کا جائزہ لیا جس میں ہندوستانی اپ اسٹریم سرمایہ کاری، دو طرفہ تجارت میں باہمی فائدہ مند تعلقات اور پائیدار ایندھن بالخصوص بائیو فیول میں تعاون شامل رہے۔

تیل اور گیس کے شعبے میں، فریقین نے تیل اور گیس کے شعبے میں ہندوستانی کمپنیوں کے اعتماد کو تسلیم کیا جس کے نتیجے میں برازیل دنیا میں ہندوستانی تیل اور گیس کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑے مقامات میں سے ایک ہے۔ فریقین نےاثاثوں کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سمیت ملک میں ہندوستانی کمپنیوں کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ طریقہ کار کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ فریقین نے تجارتی شعبے میں تکمیلی عناصر کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان جدید طریقہ کار کے ذریعے تجارت کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کا عہد کیا -

گلوبل بائیو فیولز الائنس کے بانی ارکان کے طور پر، دونوں فریقوں نے اس اہم عزم کا اعادہ کیا کہ  بائیو ایندھن اتحاد' عالمی توانائی کی منتقلی کے کلیدی جزو کے طور پر اہم کردار ادا کرے گا، جو نہ صرف ماحولیاتی پائیداری بلکہ سماجی اقتصادی ترقی میں بھی تعاون کرے گا۔

ہندوستانی فریق نے جی 20 کی میزبانی پر برازیلین فریق کو مبارکباد دی اور پائیدار ایندھن اور توانائی کی منتقلی کے سماجی جہتوں پر زور دینے کا خیرمقدم کیا۔ ہندوستانی فریق نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ برازیل کی قیادت 2023 میں ہندوستان کی صدارت سے پیدا ہونے والی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، جامع اور پائیدار ترقی کے جی 20 کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔

فریقین فروری 2025 میں انڈیا انرجی ویک 2025 کے موقع پر انڈیا-برازیل کلین کوکنگ وزارتی میٹنگ کی مشترکہ میزبانی کے منتظر تھے، جو عالمی سطح پر صاف کھانا پکانے تک رسائی کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

دونوں فریقوں نے ہندوستانی سمندری رقبے میں گہری اور الٹرا ڈیپ ریسرچ کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے اہم معدنیات اور ان کی ویلیو چین کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت شروع کی۔

 

بائیو ایندھن اور پائیدار ہوا بازی کے ایندھن (ایس اے ایف) پر مشترکہ بیان

بائیو ایندھن اور پائیدار ہوا بازی کے ایندھن (ایس اے ایف) پر مشترکہ بیان میں فریقین نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستان اور برازیل، دو سرکردہ بائیو فیول پروڈیوسرز کے طور پراپنے موجودہ ایتھنول اور بائیو ڈیزل پیداواری بنیادی ڈھانچے، بڑھتی ہوا بازی مارکیٹ اور وسیع فیڈ اسٹاک کی صلاحیت، ان کے زرعی وسائل پائیدار کے سبب ایوی ایشن فیولز (ایس اے ایف) کی پیداوار اور استعمال پر تعاون کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں-

ایس اے ایف کے تناظر میں، فریقین نے نوٹ کیا کہ ایس اے ایف اس وقت ہوابازی کے شعبے کو کاربن سے نجات دلانے کرنے کا ایک بڑا پختہ اور قابل عمل راستہ ہے۔ ایک ہی وقت میں، ایس اے ایف ہوا بازی کے لیے موجودہ ایندھن کے استعمال کا صرف 0.3 فیصد ہے۔

فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہوا بازی کے شعبے میں خالص صفر کے ہدف کے لیے ایس اے ایف کی پیداوار میں حائل کچھ بڑی رکاوٹوں کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اور باہمی تعاون کی ضرورت ہوگی، یعنی فیڈ اسٹاک سے متعلق چیلنجز، دیگر ٹیکنالوجیز کے مقابلے ایس اے ایف کی زیادہ لاگت، بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے بنیادی ڈھانچہ اور کچرے کے انتظام کے موثر نظام، پیداواری راستوں کی کم پختگی وغیرہ۔

فریقین نے مستقل بین الاقوامی معیارات کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا، جیسا کہ کاربن آف سیٹنگ اور انٹرنیشنل ایوی ایشن کے لیے کمی کی اسکیم (سی او آر ایس آئی اے / آئی سی اے او) کے دائرہ کار میں بیان کردہ پائیداری کے معیار اور ہوابازی کے ایندھن کی پائیدار پیداوار میں اور مختلف تکنیکی راستوں کے حوالے سے جانبداری کے اصول کو تقویت دی۔

فریقین نے اس کردار کو تسلیم کیا کہ ایس اے ایف میں ہندوستان-برازیل کی شراکت داری پائیدار ایوی ایشن فیول سیکٹر کی تعیناتی اور ترقی میں ایس اے ایف کی پیداوار، تجارت، تقسیم اور سرٹیفکیشن کو بڑھانے کے لیے علاقائی ویلیو چینز کا فائدہ اٹھانے اور کیٹالیزنگ کے ذریعے ادا کر سکتی ہے ایس اے ایف کی دستیابی، استطاعت اور معتبر یت کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔

فریقین نے نوٹ کیا کہ اس طرح کے تعاون کے طریقوں میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  1. تمام ذرائع سے ایتھنول کی پیداوار کا فائدہ اٹھانا؛
  2. ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ تحقیق اور ترقی کے اقدامات کو فروغ دینا، تاکہ ایس اے ایف  پیداواری عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔
  3. ایس اے ایف پیداوار میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والے فریم ورک بنانے کے مقصد کے ساتھ، ریگولیٹری اور پالیسی کے تجربے کا اشتراک؛
  4. پیداواری راستوں کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) کو بڑھانے کے لیے آر ڈی اینڈ آئی میں تعاون۔
  5. ایس اے ایف کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کثیر جہتی فورمز، جیسے آئی سی اے او میں تعاون ۔

فریقین نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے پائیدار ترقی اور کاربن میں کمی کے اہداف کے مطابق ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی نمائندگی کرتا ہے۔ وسائل، مہارت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے، ہندوستان اور برازیل کم اخراج ہوا بازی کی طرف عالمی منتقلی کی قیادت کر سکتے ہیں۔ یہ تعاون نہ صرف ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا بلکہ بائیو ایندھن کے شعبے میں اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے لیے نئی راہیں بھی کھولے گا۔

اس لیے فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا تاکہ مختلف فوائد حاصل کیے جا سکیں، جن میں اقتصادی ترقی , دیہی شعبے میں ملازمتیں پیدا کرنا اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز اور توانائی کی حفاظت میں جدت کو فروغ دینا، درآمدات پر انحصار کم کر نا شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ایس اے ایف کی پیداوار میں دو طرفہ تعاون ہوا بازی کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جامع شراکت داری ان کے مشترکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق ہندوستان-برازیل تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ اپنے وسائل، مہارت اور ٹکنالوجی کو یکجا کرکے، ہندوستان اور برازیل نہ صرف کم اخراج ہوا بازی کی طرف عالمی منتقلی کی قیادت کریں گے بلکہ دیگر گلوبل بائیو فیولز الائنس کے اراکین کو ان کی ڈیکاربونائزیشن کی کوششوں میں اہم تعاون بھی فراہم کریں گے، جو بالآخر آلودگی سے پاک آسمانوں کے ساتھ مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

 

******

ش ح۔ ض ر ۔ م ر

U-NO. 240


(Release ID: 2057295) Visitor Counter : 45