سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) 2024 مہم


مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے وشاکھاپٹنم میں، نمستے اسکیم کے تحت صافی مترا کے ذریعہ خریدی گئی مشینی صفائی کی گاڑی کے افتتاح کی صدارت کی

Posted On: 20 SEP 2024 7:14PM by PIB Delhi

حکومت ہند سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) 2024 مہم کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا موضوع ہے - 'سوابھاؤسوچھتا، سنسکار سوچھتا'۔ اس مہم کے تحت سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی طرف سے روزمرہ کی زندگی میں سوچھتا کو مربوط کرنے کے لیے بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کی پیروی میں، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار نے 19 ستمبر 2024 کو وشاکھاپٹنم میں ایک تقریب کی صدارت کی، جس میں صفائی کے لیے نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم(نمستے)اسکیم  کے تحت صفائی متروں کے ذریعہ خریدی گئی مشینی صفائی کی گاڑی کے افتتاح کا مشاہدہ کیا ۔

نمستے اسکیم کے اہم اجزاء میں سے ایک سوچھتا کرمیوں کو سرمایہ سبسڈی فراہم کرنا ہے، جو شہری بلدیاتی اداروں کے ساتھ طویل مدتی کام کا معاہدہ کرتے ہیں، مشینی صفائی کے سازوسامان/گاڑیوں کی خریداری اور انہیں سوچھتا کاروباری بناتے ہیں۔

اس مقصد کی پیروی میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی مرکزی وزارت نے2وشاکھاپٹنم میں شناخت شدہ ٹارگٹ گروپس کے لیے .29 روپے کی کیپٹل سبسڈی جاری کی ہے۔ اس سے 75 مستفیدین 15 مشینی صفائی کے سازوسامان/گاڑیوں کو خریدنے کے قابل ہو جائیں گے جن کی مالیت روپے ہے 5.39 کروڑ روپے ہے۔ اس میں سے 10 گاڑیاں پہلے ہی 50 سفائی متروں نے خریدی ہیں، جنہوں نے وشاکھاپٹنم نگر نگم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

تقریب کے دوران، ڈاکٹر وریندر کمار نے نوٹ کیا کہ نمستے اسکیم نہ صرف صفائی ملازمین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں بلکہ ان کی عزت نفس کی حفاظت  میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 46,035 سیور سیپٹک ٹینک ورکرز کی پروفائلنگ کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 3,498 ایسے کارکنوں کو پی پی ای کٹس مختص کی گئی ہیں، جبکہ 3,617 کارکنوں کو آیوشمان کارڈ ملے ہیں۔

تقریب کے دوران وشاکھاپٹنم نگر نگم، ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ صفائی ملازمین بھی موجود تھے۔

*****

U.No:226

 ش ح۔ م م۔س ا


(Release ID: 2057245) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil