سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سترہ ستمبر 2024 سے دو اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) مہم 2024 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے
Posted On:
20 SEP 2024 7:13PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) 17.09.2024 سے 02.10.2024 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) مہم 2024 چلا رہا ہے۔ یہ مہم 02 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے بڑے اقدام کا حصہ ہے۔
سووچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے، اس سال کی تھیم، 'سوابھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا'، کا مقصد صفائی کو ایک فطری عادت اور ہندوستان کے ہر شہری میں بنیادی سماجی قدر بنانا ہے۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ معذور افراد کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی ماحول کو فروغ دینے میں صفائی کی اہمیت پر زور دے رہا ہے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس کے تمام اقدامات ایک صاف ستھرا، صحت مند، اور ہر ایک کے لیے زیادہ قابل رسائی ہندوستان کی سمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، ڈاکٹر وریندر کمار نے 17.09.2024 کو بلند شہر، اتر پردیش میں منعقدہ اے ڈی آئی پی کیمپ کے دوران سوچھتا کا عہد لیا۔ انہوں نے 19.09.2024 کو وشاکھاپٹنم میں منعقدہ دیویہ کلا میلہ میں سوچھتا عہد بھی لیا۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس کی تنظیموں نے افتتاحی تقریب کے ساتھ فعال طور پر سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کا آغاز کیا ہے، جس کا موضوع تھا 'سوابھاؤ سوچھتا – سنسکار سوچتا'۔ تقریب میں، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، دیگر افسران/ اہلکاروں کے ساتھ مل کر، اجتماعی سوچھتا کا عہد لیا۔
15 روزہ مہم کے دوران، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے مندرجہ ذیل اجزاء پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محکمہ کی فیلڈ اکائیوں کے ذریعے مختلف سرگرمیاں کر کے صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے ساتھ ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے:
• سوچھتا حلف کا اہتمام
• پیڑ لگانے کی مہم - 'ایک پیڑ ماں کے نام'
• انسٹی ٹیوٹ/تنظیموں کی اندرونی اور بیرونی صفائی
• 'صفائی متر سرکشا' پر ماہرین کی گفتگو
• صفائی ملازمین کی عزت افزائی
• بیت الخلاء کی بڑے پیمانے صفائی
• دفتر کے احاطے میں کیڑوں پر قابو پانے کی سرگرمیاں شروع کرنا
• مختلف مقابلوں کا انعقاد اور بیداری پیدا کرنا۔
• سوچھتا ہی سیوا پر اسٹریٹ ڈرامے۔
• سوچھتا ہی سیوا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے واکتھون/ریلی
• خصوصی بالغ افراد کی طرف سے خصوصی صفائی مہم
• بیت الخلاء کی جامع صفائی
• عملے کے ذریعہ آفیشلز ڈیسک/ ورکا سٹیشن/ الماری وغیرہ کی صفائی
• کام کی جگہوں پر کیڑوں پر قابو پانے کی سرگرمیاں
• انڈور اور آؤٹ ڈور پودوں کی دیکھ بھال
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ مخلصانہ کوششوں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
*****
U.No:225
ش ح۔ م م۔س ا
(Release ID: 2057223)
Visitor Counter : 48