ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت 'ایک پیڑ  ماں کے نام' پہل کے تحت ایک دن میں 11,778 پودے لگائے


فروغ ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت  میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج )جناب جینت چودھری نےایک  پیڑ  ماں کے نام  پہل میں حصہ لیا اور  رانچی میں  واقع جن شکسن سنستھان میں ایک پیڑ لگایا

Posted On: 20 SEP 2024 6:51PM by PIB Delhi

فروغ ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہو کر اور ماؤں کی عزت افزائی اور ماحولیات کی بہتری کے لیے ایک خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔ یہاقدام حکومت کی جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے مطابق ہے ۔ یہ نیک اقدام ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتا ہے، شہریوں کو اپنی ماؤں کے نام پر درخت لگانے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ وہ  دیکھ بھال، ترقی اور احترام کی علامت ہو۔

پانچ  جون، 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ایک  پیڑ  ما ں کے نام' مہم کا آغاز کیا اور قومی راجدھانی کے بدھ جینتی پارک میں پیپل کا درخت لگایا، جس سے  ماحولیاتی تحفظ کے لیےاس ملک گیر تحریک کا آغاز ہوا۔

رانچی میں جن شکسن سنستھان (جے ایس ایس ) کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران، جناب جینت چودھری، عزت مآب وزیر برائے فروغ  ہنر مندی اور صنعت کاری، اور وزیر مملکت، وزارت تعلیم، حکومت ہند، نے وزارت کے عزم کو نشان زد کرنے کے لیے ایک پودا لگایا۔ اس وجہ سے یہ تقریب ایک متحرک خراج تحسین تھی، جو زندگیوں اور معاشرے کی تشکیل میں ماؤں کے پرورش کرنےوالے کردار کی علامت اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے نئی دہلی کے کوشل بھون میں شجر کاری مہم کی قیادت کی۔ ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے وزیر اعظم کے واضح مطالبے کے مطابق، دونوں واقعات نے ملک بھر میں کارروائی کے لیے محرک کے طور پر کام کیا، ایم ایس ڈی ای  اس گرین مشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے اداروں کو فعال طور پر متحرک کر رہا ہے۔

فروغ ہنرمندی اداروں میں پین انڈیا انگیجمنٹ

"ایک پیڑ  ما ں کے نام" مہم میں ہندوستان بھر کے مختلف ایم ایس ڈی ای  اداروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ مجموعی طور پر، ایم ایس ڈی ای   ڈویژنوں میں 11,778 درخت لگائے گئے، جن میں درج ذیل شامل ہیں :

پردھان منتری کوشل کیندرز (پی ایم کے کیز): متعدد پی ایم کے کیز  میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے پودے لگائے اور پائیدار زندگی گزارنے کے عزم کے تحت ان کی دیکھ بھال کا عہد کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈا سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای ): دونوں اداروں نے طلباء اور مقامی کمیونٹی کو پیڑ لگانے اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئیز) اور نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئیز): یہ انسٹی ٹیوٹ طلباء اور ٹرینرز کو درخت لگانے کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرتے ہیں، جبکہ اپنے نصاب میں پائیدار طریقوں کی اہمیت کو بھی شامل کرتے ہیں۔

یہ واقعات نہ صرف ایک ہنر مند افرادی قوت کی تعمیر بلکہ ذمہ دار شہریت کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس ڈی ای  کی لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔ ملک بھر سے طلباء، ٹرینرز، اور عملے کی وسیع پیمانے پر شرکت نے پائیداری کے پیغام کو وسعت دی ہے، جس سے "ایک پیڑ ما ں کے نام" کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کی علامت بنا دیا گیا ہے۔

ماؤں اور مادر فطرت کو خراج تحسین

"ایک پیڑ  ما ں کے نام" پہل ایک شائستہ لیکن گہرا اشارہ ہے جو ماحولیاتی تحفظ کی اہم ضرورت کو پورا کرتے ہوئے ماؤں کے لیے گہرے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں، یہ پہل ملک بھر کے شہریوں کو ایک سرسبز اور صحت مند ہندوستان کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے لیکن اہم قدم اٹھانے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔

ایم ایس ڈی ای  کو اپنے اداروں اور پروگراموں کو اس بصیرت انگیز اقدام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر فخر ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مہارت کی ترقی پائیداری، کمیونٹی کی تعمیر، اور قومی فخر کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

سووچھتا ہی سیوا مہم تھیم کے ساتھ: "سوچھتا سوابھاؤ، سوچھتا سنسکار" عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

*****

U.No:224

 ش ح۔ م م۔س ا



(Release ID: 2057209) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil