مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے عالمی سائبرسیکیوریٹی کی  2024  کی درجہ بندی میں ٹائر 1 کا درجہ حاصل کیا


شاندار کامیابی عالمی سائبرسیکیورٹی کے تئیں ہماری غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے: وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا

سو میں سے 98.49 کے نمایاں اسکور کے ساتھ، ہندوستان ’رول ماڈلنگ‘ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا

Posted On: 20 SEP 2024 4:50PM by PIB Delhi

بھارت نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ذریعہ شائع کردہ گلوبل سائبرسیکیوریٹی 2024  کی درجہ بندی میں ٹاپ ٹیر یعنی ٹائر 1 کا درجہ حاصل کرکے اپنی سائبرسیکیوریٹی کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ 100 میں سے 98.49 کے قابل ذکر اسکور کے ساتھ، ہندوستان’رول ماڈلنگ‘ ممالک کی صفوں میں شامل ہو گیا ہے، جس نے پوری دنیا میں سائبر سیکورٹی کے طریقوں سے مضبوط وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے نے عالمی سائبرسیکیوریٹی کی درجہ بندی  2024 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طور پر ایک اہم کردار ادا کیا۔ عزت مآب وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیانے اس کامیابی کو بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہایہ شاندار کامیابی سائبرسیکیوریٹی کے لیے ہماری غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے اور ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی قابل ذکر ترقی کو نمایاں کرتی ہے۔‘‘

جی سی آئی  2024 نے قانونی، تکنیکی، تنظیمی، صلاحیت کی ترقی، اور تعاون جیسے  پانچ ستونوں پر مبنی قومی کوششوں کا جائزہ لیا  ۔ جامع سوالنامے میں 83 سوالات شامل ہیں، جن میں 20 اشارے، 64 ذیلی اشارے، اور 28 مائیکرو انڈیکیٹرز شامل ہیں، جو ہر ملک کے سائبر سیکیورٹی کے منظر نامے کی مکمل جانچ کو یقینی بناتے ہیں۔

سائبرسیکیوریٹی میں ہندوستان کی مضبوط کارکردگی حکومت ہند کی جانب سے سائبر لچک کو بڑھانے اور سائبر کرائم قوانین اور سائبرسیکیوریٹی کے معیارات کے لیے مضبوط فریم ورک قائم کرنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کی ایک سیریز سے کارفرما ہے۔ ملک کے قانونی ادارے سائبر سیکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح تیار ہیں، اس کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچےکے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔  اسکے علاوہ سیکٹورل کمپیوٹر انسیڈنٹ ریسپانس ٹیمیں شعبے کے لیے مخصوص تکنیکی مدد اور واقعے کی رپورٹنگ فراہم کرتی ہیں، جس سے ہندوستان کی سائبر سیکیورٹی کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔

تعلیم اور بیداری ہندوستان کی سائبرسیکوریٹی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ ٹارگٹڈ مہمات اور تعلیمی اقدامات نے نجی صنعت، عوامی اداروں، سول سوسائٹی اور اکیڈمی سمیت تمام شعبوں میں محفوظ آن لائن طریقوں کو فروغ دیا ہے۔ پرائمری اور ثانوی تعلیمی نصاب میں سائبرسیکیوریٹی کا انضمام ملک کی علمی اور اچھی طرح سے تیار ڈیجیٹل شہریت کو فروغ دینے کے عزم کو مزید واضح کرتا ہے۔

اسکے علاوہ   مراعات اور گرانٹس نے ہنر مندی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی سائبر سیکیورٹی انڈسٹری میں تحقیق اور اختراع کو  بھی فروغ دیا ہے۔ دو طرفہ اور کثیر جہتی معاہدوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون ہندوستان کی صلاحیت سازی اور معلومات کے تبادلے کی کوششوں کو مزید تقویت دیتا ہے، جس سے سائبر سیکورٹی میں عالمی رہنما کے طور پر اس کے کردار کو مضبوط کیا گیا ہے۔

جی سی آئی  2024 میں ٹائر 1 پر ہندوستان کی چھلانگ ملک کے بلند سائبر سیکورٹی وعدوں کا واضح اشارہ ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف اپنے ڈیجیٹل ڈومین کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت ہند کی لگن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی ایک معیار قائم کرتی ہے۔ محکمہ مواصلات   عالمی سطح پر اپنے ڈیجیٹل بنیادی  ڈھانچے کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

باقاعدہ اور مسلسل معلومات کے لئے محکمہ مواصلات کے ان لنکس پر کلک کریں۔

ایکس۔ https://x.com/DoT_India

انسٹا۔ https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTYQ==

فیس بک۔ https://www.facebook.com/DoTIndia

یو ٹیوب۔ https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

*********

ش ح۔ش ا ر۔  ج

Uno-216


(Release ID: 2057197) Visitor Counter : 58